داعش نے تازہ ویڈیو میں برطانیہ کو اپنا اگلا ہدف قرار دے دیا

شدت پسند تنطیم داعش نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں فرانس میں حملہ کرنے والوں کی تفصیلات جاری کرنے کے ساتھ اپنا اگلا ہدف برطانیہ کو قرار دیا ہے۔

امریکی اور برطانوی میڈیا کے مطابق داعش کی جاری کردہ تازہ ویڈیو میں فرانس میں حملہ سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پیرس حملے میں ماسٹر مائنڈ عبدالماجد اباعود کے ساتھ 4 بیلنجین، 3 فرانسیسی اور 2 عراقی شہریوں نے حصہ لیا۔ فرانس پر حملے سے پہلے کے مناظر میں عبدالماجد اباعود کو پیرس میں حملے کا اعلان کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جب کہ اباعود کی جانب سے برطانیہ کو دی جانے والی دھمکی بھی دکھائی گئی ہے۔

داعش کی نئی ویڈیو میں برطانیہ پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانیہ کو شام پر فضائی حملوں کا خمیازہ بھگتنا ہوگا اور وہ داعش کے حملوں کے لیے تیار ہوجائے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے اہم مقامات بگ بین، کوینٹ گارڈن، سینٹ پال کیتھیڈرل اور طریفیلگار اسکوائرکو نشانہ بنایا جائے گا۔

ویڈیو میں برطانوی دارالعوام میں داعش پر ہونے والی تقاریر کی فوٹیج بھی شامل کی گئی ہیں جب کہ برطانیہ میں موجود داعش کے افراد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ برطانیہ پر حملوں کے لیے گوگل ارتھ کا استعمال کرتے ہوئے تنظیم کی مدد کریں۔ ایک اور منظر میں برطانوی وزیر اعظم کو تقریر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اوراس کے ساتھ چلنے والے پیغام میں کہا جا رہا ہے کہ جو بھی کفر کی صفوں میں کھڑا ہوگا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب یوروپول کے سیکورٹی چیف نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پیرس اور ممبئی طرز کے حملوں کا یورپ بھر میں بھی خطرہ ہے اور اس کے لیے داعش نے اپنی طاقت میں اضافہ کیا ہے۔ ادارے کے سربراہ روب وین رائت کا کہنا ہے کہ داعش نے بڑے پیمانے پر حملوں کی تربیت حاصل کر لی ہے اور ان کا فوکس یورپ ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے