” 5 لاکھ تنخواہ ۔۔۔۔۔ آپ کی منتظر "

ماہانہ تنخواہ پانچ لاکھ ہوگی ، کام کے دوران آپ 5 ستارہ ہوٹل میں قیام کریں گے اور 7 ستارہ ہوٹل کے کھانے سے لطف اندوز ہوں گے ، آپ کو دنیا کے بہت سے ممالک کے دورے کرائیں جائیں گے ، آپ کسی بھی ملک کے دورے پر ہوں آپ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی ، آپ کو ماہانہ 5 لاکھ تنخواہ کے علاوہ بھی مستقل بنیادوں پر بونس ملتا رہے گا اور تو اور آپ ایک مشہور شخصیت بھی ہوجائیں گے ، قوم اور عوام آپ کے نام کے گن گایا کرے گی ، آپ کی فون کالز کے اخراجات اور گاڑیوں کے ایندھن وغیرہ کی فراہمی بھی ادارے کے ذمہ ہو گی ۔

جی ہاں ۔۔۔۔۔ یہ سب کچھ بلکہ اس سے بھی بہت زیادہ ، کون ہے جو ایسی نوکری حاصل نہ کرنا چاہے گا ، کون ہے جو اس مصرعہ کو عملا جھٹلائے کہ :

” مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے ”

اوہ ۔۔۔۔۔۔ معافی چاہتا ہوں کہ میں یہ بتلانا بھول ہی گیا کہ آخر اس سب کے بدلے آپ کو کرنا کیا ہوگا ، تو جناب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کو کچھ بھی نہیں کرنا ہوگا اور یہ تمام تر آسائش و سہولیات آپ کو کچھ نہ کرنے کے بدلہ ہی میں دی جائیں گی ۔

یقینا اب آپ حیران ہو رہے ہوں گے کہ کچھ نہ کرنے پر اتنا سب کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

آپ کی حیرانگی بالکل بجا ۔۔۔۔۔ لیکن حقیقت یہی ہے کہ کچھ نہ کرنے پر بھی اتنا سب کچھ مل سکتا ہے اور اگر آپ کو شرمندگی ہو کہ اتنا سب کچھ بنا کام میرے لئے کیسے حلال ہوگا تو آپ تھوڑا بہت کام بھی کر سکتے ہیں ،

کیا آپ میدان میں تماشائیوں کی موجودگی میں دو یا چار ٹھمکے لگا سکتے ہیں ؟

کیا آپ کو ناچ آتا ہے ؟

کیا آپ کیمروں کی موجودگی میں کسی سوال کا گھٹیا جواب دے سکتے ہیں ؟

کیا آپ رشوت لے سکتے ہیں ؟

کیا آپ کو دھوکہ بازی آتی ہے ؟

کیا آپ چھیڑ چھاڑ کرنا جانتے ہیں ؟؟؟

اگر آپ کو ایسا کچھ کرنا آتا ہے تو بیان کردہ تمام مراعات آپ کے لئے عین حلال ہوگی اور اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو بھی ڈھٹائی اور بے غیرتی سے آپ یہ سب وصول سکتے ہیں ۔

بس ایسا کیجئے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہوجائیں پھر یہ سب کچھ آپکا ہوا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے