سپریم کورٹ کا نوشہروفیروز میں دوبارہ انتخابات کا حکم

سپریم کورٹ نے متعدد ووٹوں کی عدم تصدیق پر پی ایس تئیس نوشہرو فیروز میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا ،نشست پر نون لیگ کے مسرور جتوئی منتخب ہوئے تھے۔

سپریم کورٹ نے پی ایس تیئیس نوشہرہ فیروز میں جعلی ووٹوں کے حوالے سے محفوظ فیصلہ جسٹس ثاقب نثارنے سنا دیا،عدالت نے جعلی ووٹوں کی تصدیق کے بعد حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فیروزجمالی نے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی مسروراحمد جتوئی کی کامیابی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،جس پر عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے سماعت کے بعد گیارہ جنوری کو انتخابی عذرداری کی درخواست پرمخفوظ کیا تھا،دوران سماعت پیپلز پارٹی کے امیدوار فیروز جمالی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نادرا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے رکن اسمبلی کے ووٹ جعلی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے