پاکستان اور ایران کے درمیان نویں بارڈر کمیشن اجلاس کاانعقاد

کوئٹہ:پاکستان اور ایران کے درمیان نواں بارڈر کمیشن اجلاس منعقد ہوا، چیف سیکریٹری بلوچستان نے کہا کہ پاکستان ایران پرعالمی پابندیوں کے خاتمے کا خیرمقدم کرتاہے،دونوں ممالک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

پاک ایران بارڈر کمیشن اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور ایرانی وفد کی قیادت ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان علی اصغر میر شکاری نے کی۔

چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھا کا کہنا تھا کہ پاکستان اورایران تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں،ایران پر عالمی پابندی کے خاتمے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان علی اصغر میر شکاری نے کہا کہ دونوں ممالک کی بارڈر سیکورٹی فورسز بحالی امن میں مصروف ہیں۔

اجلاس میں سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ہوم سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے