راولپنڈی سے جہلم جانے والی ٹرین کو بم سے تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام

جہلم ….. راولپنڈی سے جہلم جانے والی نان اسٹاپ ٹرین کو بم سے تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔جہلم کے قریب ڈومیلی موڑ پر دہشت گرد ریلوے ٹریک پر بم نصب کررہا تھا ۔ پولیس کے پہنچنے پر خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے مقابلے کے بعد خود اڑایا۔ پستول اور دو دستی بم بھی برآمد ، شناخت نہیں ہوسکی ۔

جہلم بڑے حادثے سے بچ گیا ،چرواہے کی حاضر دماغی کام آگئی،ہوا یہ کہ ڈومیلی موڑ کےقریب کالاپل ریلوےٹریک پرایک دہشت گرد بم نصب کر رہا تھا،اس دوران وہاں سے گذرنے والے چرواہے کو کچھ شک ہوا،اس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورا پولیس کو اطلاع دی،کیوں کہ کچھ ہی دیر بعد اس ٹریک سے نان اسٹاپ ریل کار گذرنے والی تھی۔نان اسٹاپ ریل کار راولپنڈی سے لاہور تک کا سفر کرتی ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ دہشت گرد نے پولیس سے مقابلے کے بعد خود کو اڑالیا ،پولیس کے مطابق مبینہ دہشتگرد سے دو نائن ایم ایم پستول اور دو ہینڈ گرنیڈزکے علاوہ 13 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں ، پولیس کے مطابق مبینہ دہشتگرد کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے