افغان دارالحکومت کابل میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش حملہ: 10 افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دیمازونگ میں پولیس اسٹیشن کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں بیشتر عام لوگ ہیں۔ پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور تھانے کے باہر تھا اور لوگوں کے جمع ہونے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا تاہم حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ کابل میں خودکش حملہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے کہ جب افغانستان میں قیام امن کے لئے 4 فریقی مذاکرات کا اگلا دور 6 فروری کو اسلام آباد میں ہونا ہے جس میں افغانستان، پاکستان، چین اور امریکا کے نمائندے شریک ہوں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے