پی آئی اے کی ہڑتال ختم ، فضائی آپریشن بحال ، مذاکرت شروع

لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے پی آئی اےجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سہیل بلوچ نے کہا کہ وہ پی آئی اے کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھی پی آئی اے کو ایک منافع بخش ادارہ بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین نے ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے

سہیل بلوچ نے بتایا کہ وزیر اعظم پی آئی اے میں 75 طیارے چاہتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے پی آئی اے کو وفاقی وزیر رہلوے خواجہ سعد رفیق کے سپرد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق نے ان سے کہا تھا کہ اگر میں آیا تو پھر جزا اور سزا کا نظام بھی ہو گا جس پر ہم نے کہا کہ ہمیں یہی نظام چاہیے ۔

اس پہلے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سہیل بلوچ نے تمام ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی ساتھ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا کہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دن ملازمین کیلئے اچھے ثابت ہونگے، ملازمین بھرپور تعاون سے فلائٹ آپریشن شروع کریں، حکومت نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہڑتال جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ تمام معاملات ایک مہربان دوست کے توسط سے حل ہوئے، اب ہم تمام دوست دن رات کام کریں گے، ہمیں سپورٹ کیا جائے تو پی آئی اے ترقی کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں پر نظر رکھی جائے، ہمارے دو ساتھیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ان کے خون کا حساب لیا جائے گا، ہم اس فیصلے پر پہنچ گئے ہیں کہ پی آئی اے ملازمین کو مایوس نہیں کریں گئے۔ انہوں نے تمام ملازمین سے اپیل کی وہ فوری طور پر کام پر واپس آجائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے