نامور ادیبہ اور ڈرامہ نگارفاطمہ ثریا بجیا انتقال کر گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کیلئے ایک اور افسوسناک خبر آگئی۔معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کراچی میں انتقال کر گئیں۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔وہ آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ان کو کچھ دنوں سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

 

 

فاطمہ ثریا بجیایکم ستمبر 1939کو بھارت میں پیدا ہوئیں لیکن بعد میں والدین کے ساتھ پاکستان آگئیں۔ ان کو حکومت کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔ ان کوبیرون ملک بھی کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ان کو جاپان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا گیا۔

 

ان کے متعدد ڈرامے اب تک لوگوں کو یاد ہیں ان میں عروسہ، انارکلی، افشاں،گھر ایک نگر، فرض ایک قرض،سسی پنوں،آب گینے،شمع، تصویر کائنات سمیت متعدد ڈرامے شامل ہیں۔

 

 

انہوں نے ٹی وی کے علاوہ ریڈیو اورسٹیج پر بھی کام کیا۔ وہ سندھ میں مشیر تعلیم بھی رہ  چکی ہیں لیکن یہ بات دلچسپی کی حامل ہے کہ وہ خود باقاعدہ پڑھی لکھی نہیں تھیں۔معروف اداکار، شاعر اور رائٹرانور مقصود ان کے بھائی ہیں۔

انور مقصود نے کہا ہے کہ ان کی تدفین کل کی جائے گی۔

 

 

صدر ، وزیراعظم ، آصف زرداری، بلاول بھٹو،وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے