پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات عامہ کے استاد ڈاکٹر احسن اختر ناز انتقال کر گئے

ادارہ علوم ابلاغیات پنجاب ینیورسٹی کے استاد ڈاکٹر احسن اختر ناز طویل علالت کے بعد آج لاہور میں انتقال کر گئے ۔

وہ کافی عرصے سے شوگر کے عارضے مبتلا تھے ۔

گزشتہ کل اچانگ ان کے گردوں نے کام چھوڑ دیا تو انہیں شیخ زید ہسپتال لاہور میں منتقل کیا گیا ۔ جہاں آج شب نو بجے ان کا انتقال ہو گیا۔

ڈاکٹر احسن اختر ناز سینکڑوں صحافیوں اور اساتذہ صحافت کے استاد تھے۔

وہ ماضی میں ادارہ علوم ابلاغیات کے سربراہ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے ۔

وہ ” صحافتی اخلاقیات” اور ”ترقی پسند تحریک وصحافت”سمیت کئی کتابوں کے کتابوں کے مصنف بھی تھے ۔

وہ مختلف قومی اخبارات میں کالم بھی لکھتے تھے

مرحوم کی نماز جنازہ کل نماز جمعہ کے بعد دو بجے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ادا کی جائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے