دو دنوں میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہو گیا

عالمی نرخ تقریباً ایک سال کی بلند ترین سطح پر آنے کے بعد ملک میں بھی فی تولہ سونا مزید 500 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دو دن کے دوران فی تولہ سونے کی مقامی قیمتیں سولہ سو روپے اضافے کے ساتھ 48 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی ہیں۔ 10 گرام سونے کے نرخ 41 ہزار 742 روپے ہوگئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت تقریباً ایک سال کی بلند ترین سطح ساڑھے 12 سو ڈالر فی اونس پر پہنچنے کے بعد مقامی نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے