بچہ پیدا کرنے کی تکلیف اکیلی برداشت نہیں کر سکتی : امریکی اداکارہ لو ٹیلر

مریکن اداکارہ اور سابق چائلڈ سٹار ا لو ٹیلر کا کہنا ہے کہ وہ” درد زہ“ برداشت نہیں کر پاﺅں گی ،ایسے میں دوسرے بچے کو پیدا کرتے وقت مجھے بہت سے ڈاکٹرز اور ادویات کی ضرورت ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکارہ کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش ایک تکلیف دہ مرحلہ ہے جس کا اکیلی سامنا نہیں کر سکتی۔واضح رہے کہ لو ٹیلر رواں سال موسم گرما میں اپنے منگیتر ڈیوڈ گارڈنر کے دوسرے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔لو ٹیلر نے کہا، درد زہ منفرد تجربہ ہے لیکن بہت تکلیف دہ بھی، جب میں اپنے دوسرے بچے کو جنم دوں گی تو مجھے بہت ساری مدد کی ضرورت پڑے گی۔یاد رہے کہ لو ٹیلر کا اس سے قبل اپنے سابق شوہر رسٹن لیگڈو سے ایک 10 سالہ بیٹا بھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے