باچاخان یونیورسٹی چارسدہ دہشت گردحملے کے26دن بعد کھل گئی

چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی 26دن بعد کھل گئی ، یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جامعہ آنے والے طلبہ اور طالبات کے حو صلے بلندہیں۔

باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،تاہم سیکیورٹی سے متعلق سب باتیں شیئر نہیں کی جاسکتیں ۔

وائس چانسلر نے کہا کہ طلبا ءو طالبات کا نفسیاتی چیک اپ بھی کیا جائے گا جس کے لیے کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔یونیورسٹی آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ادھرجامعہ پہنچے والے طلبہ کا عزم و حوصلہ بلند ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت میں اپنی تعلیم کو جاری رکھیں گےاور کسی خوف اور دہشت گردی کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔

واضح رہے کہ 20 جنوری کو دہشت گرد حملے کے بعد یونیورسٹی بند کردی گئی تھی۔حملےمیں طلبہ اوراسٹاف ممبران سمیت22افرادشہید،20سےزائدزخمی ہوئےتھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے