ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیمسٹوں کا سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

پاکستان کیمسٹ ریٹیلیرز ایسوسی ایشن نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو پاکستان بھر کے ادویہ فروش احتجاجاً اپنی دکانیں بند کردیں گے۔۔

سوموار کے روز لاہور پریس کلب میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کیمسٹ ریٹیلیرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین
اسحاق میو نے کہاکہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر فارما بم گرایا ہے،،جبکہ ڈرگز ریگولیٹری اتھارٹی (ڈی آر اے) بھی قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کے باعث روز مرہ عام استعمال کی پیناڈول ڈراپس کی قیمت میں دس روپے، پیناڈول ٹیبلٹ کی قیمت میں 60 روپے، پیناڈول ایکسٹرا کی قیمت میں 40 روپے،اضافہ کردیا گیا ہے، اسحاق میو کے مطابق دل کے امراض کے لئے استعمال کی جانے والی ڈائپریکس ٹیبلٹ قیمت میں 27 روپے اضافہ اور ڈسپرین گولی کے نرخ 600 سے بڑھاکر 744 روپے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہی نہیں بلکہ شیرخوار بچوں کے انفینٹ فارمولا پر بھی حکومت کا کنٹرول ختم ہوگیا ہے،،،

اسحاق میو کا کہنا ہے کہ معاملہ اب اس سے بھی آگے جارہا ہے اور ادویہ ساز کمپنیوں نے مرگی، ہڈیوں کے علاج، آنکھوں کے امراض اور زچگی کے لئے استعمال ہونے والی میڈیسنز بھی مارکیٹ سے غائب کردی ہیں، لیکن حکومت کوئی ایکشن نہیں لے رہی۔

انہوں نےکہا ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بلاجواز ہے اس لئے اسے واپس لیا جایئے، ان کا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں ادویات کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لئے برانڈڈ ڈرگز کی اجارہ داری ختم کی جائےاور لائف سیونگ ڈرگز برانڈ ناموں کی بجائے جنرک ناموں سے مینوفیکچر اور فروخت کی جائیں ۔

کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ضروری ادویہ کی کم قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے چائینیز فارما کو بھی ادویات تیار کرنے کی اجازت دی جائے،،، لیکن اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پاکستان بھر کے کیمسٹ احتجاجی تحریک چلائیں گے اور دکانیں بند کرکے ادویہ ساز کمپنیوں اور حکومت کے خلاف سڑکوں پر آجائیں گے۔

پریس کانفرنس میں صحافیوں کو پاکستان اور بھارت میں ایک ہی جنرک کی ادویات کی قیمتوں میں فرق کے بارے میں ایک رپورٹ بھی فراہم کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں اپنی ادویات بھارت سے مہنگے داموں فروخت کررہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے