حکومت بول نیوز کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے ،فاروق ستار

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ایم کیو ایم کے رہ نما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت نے بول نیوز کے ورکرز سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں باعزت روزگار دلایا جائے گا لیکن ابھی تک ان کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے پڑھے لکھے لوگ اس وقت بے روزگار ہیں اور معاشی پریشانی کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یک طرفہ ٹریفک چلا رہی ہے ۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ وہ بول وکرز کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ شریک ہیں ۔

فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سے درخواست کی کہ وہ کسٹوڈین آف ہاﺅس کی حیثیت سے متعلقہ حکام کو حکم دیں کہ وہ بول اور ایگزیکٹ کے معاملے پر ایوانِ زیریں میں جواب پیش کریں۔

ایم کیو ایم کی رکن ثمن جعفری نے بھی کہا کہ

[pullquote]ایک طرف عوام بے روزگاری کے ہاتھوں خود کشی کر رہے ہیں دوسری طرف متعصب حکومت نے کراچی کے 30 ہزار بے گناہ لوگوں کے ہاتھ سے جبراً نوالے چھین لیے[/pullquote]

ثمن جعفری نے کہا کیا وجہ ہے کہ حکومت نے دانستہ طور پر ایگزیکٹ کے 8 ہزار، بول کے 3 ہزار اور ان دونوں اداروں سے مجموعی طور پر وابستہ 30 ہزار ملازمین کو بے روز گاری کے اندھے کنویں میں دھکیل دیا ہے۔

یاد رہے کہ بول ورکرز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پورے ملک میں صحافیوں نے میڈیا مالکان اور حکومتی گٹھ جوڑ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے