افریقی ملک انگولا میں زرد بخار سے 51 افراد ہلاک

لووانڈا : افریقی ملک انگولا میں زرد بخار میں مبتلا ہونے والے 51 افراد ہلاک ہوگئے۔

انگولا کی وزارت صحت کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں 241 افراد اس بخار میں مبتلا ہوئے جن میں سے 51 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ براعظم افریقہ کے جنوب مغربی کونے میں واقع ملک کے دارالحکومت لووانڈا میں تقریبا 45 ہزار شہریوں کو زرد بخار سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلائی جا چکی ہے جبکہ باقی شہریوں کو بھی حفاظتی ویکسین پلائی جائے گی تاکہ وہ اس وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

واضح رہے کہ پیلا بخار مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور یہ وائرس افریقہ اور لاطینی امریکا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے