سندھ میں نیا گورنر لایا جائے: ایم کیو ایم کا مطالبہ

معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کی مقتدر حلقوں سے بات چیت کی جاری ہے جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے حالات سازگار ہو جائیں گے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم نے اعلیٰ سطحی بات چیت میں سندھ میں نیا گورنر لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

نجم سیٹھی کے مطابق سندھ میں نیا گورنر آنے سے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کا گراف مزید بلند ہو گا ۔ یاد رہے کہ موجودہ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے ساتھ اختلافات کا کئی بار اظہار بھی ہو چکا ہے ۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کئی بار ڈاکٹر عشرت العباد کے خلاف تقریر بھی کر چکے ہیں ۔

ڈاکٹر عشرت العباد کو27 دسمبر 2002 ء کو صوبہ سندھ کے 31 ویں اور سب سے کم عمر گورنر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ ڈاکٹر عشرت العباد کو انتظامی صلاحیتیوں، سیاسی و انتظامی تدبر، معاملہ فہمی اور نرم مزاجی کی وجہ سے شہرت حاصل رہی ہے۔

انہوں نے گورنر سندھ کی حیثیت سے کئی مرتبہ سیاسی و مذہبی تنازعات اور ڈیڈلاک ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ صومالی قزاقوں سے مرچنٹ نیوی عملے کو رہائی دلوانے میں اہم خدمت پر انہیں بین الاقوامی پذیرائی بھی ملی ۔مستحق نامور شخصیات کے لئے لیجنڈ ٹرسٹ کا قیام، باغ ابن قاسم ، ترقیاتی کاموں ،جامعات میں تحقیق و تدریس کے شعبوں میں مثالی ترقی کے لئے اقدامات پر بھی انہیں خاصی شہرت حاصل ہوئی۔

ملک میں مثالی خدمات پر انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔26 دسمبر2015ءکو ڈاکٹر عشرت العباد خان کو صوبہ سندھ میں 13سال کا طویل عرصہ گزارنے والے گورنر سندھ کا اعزاز حاصل ہواہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے