لال مسجد کیس، مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سولہ مارچ کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ہفتے کے روز ایڈیشنل سیشن جج عبدالقادر میمن نے غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کے مقدمے کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے ان کی غیر حا ضری میں عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔

جس کے جواب میں کچھ دیر بعد پرویز مشرف کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

پرویز مشرف کے وکیل نے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ پرویز مشرف کو سولہ مارچ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے