مردم شماری۔۔ اور قوم پرستوں کے لطیفے

ایاز لطیف پلیجو کو ہونے والے کشف کے مطابق سندھ کی آبادی چھے کروڑ ھے ، تعداد کے فرق کیساتھ کم و بیش ایسے ہی بیانات ہر جگہ کا قوم پرست لیڈر دیتا ھے ۔۔۔۔۔ وطن عزیز کے جملہ قوم پرست راھنماوں کے بیانات کی روشنی میں دیکھا جائے تو پاکستان کی آبادی تیس بتیس کروڑ تک جا پہنچتی ھے ، یہ کمال ہمارے قوم پرستوں کو ہی حاصل ھے کہ ایک نظر آبادی پہ گھما کے پوری پوری تعداد بتا دیتے ہیں ایسی مہارت تو آئن اسٹائن جیسے سائنس دانوں اور مغربی ممالک تک کو حاصل نہیں ۔۔۔۔

مناسب ہو گا عالمی دنیا ہمارے مہان قوم پرست عبقریوں سے معاونت طلب کرے یہ ایسے تمام مسائل مثلا پانی بجلی گیس اور آبادی کے بارے میں سب کچھ اندازے سے بتادیتے ہیں ، ہم ایویں خود کو کوستے ہیں سائنسی علوم و فنون میں پیچھے رہ گئے ، ہمیں ان سب سے استفادہ کرنا چاھئِے یہ وہ مخلوق ھے جو کائنات تبدیل کرسکتی ھے کیونکہ ہر رنگ و نسل کا قوم پرست کم از کم بھی پانچ ہزار سال سے اپنی تاریخ شروع کرتا ھے اسفندیار و اچکزئی اسکی خوبصورت بلکہ بد صورت مثالیں ہیں

اسی طرح کے سرائیکی قوم پرست بھی ہیں جنکے الگ ہی دکھڑے ہیں ، قوم پرستوں کی سیاست بھی بڑے ہی مزے کی ھے اسٹیبلشمنٹ کو گالیاں دیں گے اور اندھیرے میں جا جا کر ملاقاتیں بھی کریں گے ۔۔۔ بلکہ اپنے سندھی قوم پرست تو بہت ہی ھلکے ہیں مانگتے سندھو دیش ہیں راضی اسکیم تینتیس کے ڈھائی سو گز کے پلاٹ یا قبضے کے بنگلے پہ ہوجاتے ہیں اور انہیں دیکھ کر اسٹلیشمنٹ بھی سکھ کا سانس لیتی ھے کہ اگر یہی سندھو دیش کی آزادی ھے تو روز لیتے رہیں یا زیادہ زور لگایا تو دو تین فٹ ریل کی پٹری اڑادیں گے ۔۔۔۔۔ہمیشہ ناراض اور ردعمل میں رھنے والے قوم پرست چاھتے ہیں کہ بغیر محنت کئِے سب کچھ انکے حوالے کردیا جائے یہی وجہ ھے کہ باتیں رواج ثقافت اور تہذیب کی کرالو کام کا بولو تو جان نکلنے لگتی ھے

اور ہاں آخر میں یہ کہے بغیر میری روٹی ھضم نہیں ہوگی کہ اپنے نئے نویلے لبرلز و سیکیولرز کی طرح یہ سارے آئٹم بھی ماضی میں سرخے تھے اور آج کل کے فیشن کے عین مطابق زیادہ سیکیولرز ہو گئے تھوڑے بہت سرخے ہیں اور جو باقی بچے وہ خود ساختہ ملحد بن چکے ۔۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے