منچلے ہوشیار رہیں ، اب ڈرون کی نظر آپ پر ہو گی

پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر پابندی کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کرنے والوں پر نظر رکھنے کیلئے ڈرون کیمروں کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں مظاہروں ، جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں اور عاشورہ کی نگرانی کیلئے راولپنڈی پولیس کو ڈرون فراہم کیے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرونز پتنگ اور اس کی ڈور فروخت کرنے والوں پر نظر رکھنے کیلئے بہت مفید ہو سکتے ہیں۔

ڈرون کیمرے ہوائی فائرنگ پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تصاویر اتارنے کے ساتھ ساتھ فلم بنانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پنجاب پولیس کے پاس تقریباً 50 ڈرون کمیرے ہیں۔

اسی طرح راولپنڈی کی ضلعی پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس (سی ٹی پی) کو بھی گزشتہ سال 1.2 گرام وزنی ڈرون دیا گیا تھا۔

تاہم ، سی ٹی پی نے اب تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات کے شواہد اکھٹے کرنے کیلئے اپنا ڈرون استعمال نہیں کیا۔

دوسری جانب ، پتنگ بازی کے حوالے سے شہر کے مشہور علاقوں میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار نگرانی کیلئے تعینات کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب حکومت نے پولیس کو صوبے بھر میں پتنگ بازی پر عائد پابندی پر عمل درآمد کیلئے سخت احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے