پٹھان کوٹ حملہ کیس میں 3 پاکستانی گرفتار تفتیش شروع

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں گذشتہ ماہ بھارتی فضائیہ کے اڈے پر کیے جانے والے حملے میں ملوث ہونے کہ شبہ میں پاکستان میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ کی ایک عدالت نے ان افراد کو چھ روزہ تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

بھارت نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے بعد الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان میں موجود عسکریت پسند تنظیم جیشِ محمد اس حملے میں ملوث ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق کس گروہ یا تنظیم سے ہے۔

خیال رہے کہ 18 فروری کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمۂ انسداد دہشت گردی نے بھارتی فضائیہ کے اڈے پر حملے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے کے بارے میں حکام کا موقف تھا کہ یہ پٹھان کوٹ میں حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آوروں اور ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ان کے سہولت کاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

حال ہی میں پنجاب حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ پانچ رکنی ٹیم محکمہ انسداد دہشت گردی اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے حکام پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ دو جنوری کو پاکستان کی سرحد سے پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پٹھان کوٹ ایئربیس پر ہونے والے حملے میں بھارت کے سات فوجی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ کہ چار دن تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد تمام حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے