پیٹرول 8 روپے 48 پیسے ، ڈیزل 4 روپے 67 پیسے سستا

اسلام آباد……وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، آج رات 12بجے سے پیٹرول 8روپے 48 پیسے، ڈیزل 4 روپے 67 پیسے سستا ہو جائے گا ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 62 روپے 77 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت71 روپے 12 پیسے ہوجائے گی۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 66 پیسے اضافے کی سمری بھیجی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں واحد ملک جہاں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جاتا ہے، ٹیکسوں میں بھی کمی کرنا چاہتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے