پاکیزہ: ہم ٹی وی کی نئی سیریل

غیر اذدواجی تعلقات کے موضوع پر مبنی ہم ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ‘پاکیزہ’ ہے میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ عورت اور مرد کے غیر ازدواجی تعلق کو خاندان کی تباہی کا ذمہ دار تو سمجھا جاتا ہے لیکن ان تعلقات کے قائم ہونے کی وجوہات کو نظر اندا کردیا جاتا ہے۔

Pakeeza title

چوبیس اقساط پر مشتمل اس ڈرامے کی کہانی ایک 35 سالہ پرکشش اور باصلاحیت عورت پاکیزہ کی گرد گھومتی ہے جو ایک 15 سالہ لڑکی کی ماں بھی ہے اور جس کا شوہر ایک بےحس اور پیسے سے پیار کرنے والا بینکر ہے۔

پاکیزہ کا شوہر جبران کبھی اس کے کام کی تعریف نہیں کرتا اور دوسروں کے سامنے اپنی بیوی کی بے عزتی کرنے میں لطف محسوس کرتا ہے۔

جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے اس میں شوہر اور بیوی کے رشتےکے باہمی پیار ، عزت، اور توجہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہےکہ کیا پاکیزہ جبران سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے اس شادی کو ختم کردے گی یا پھر جبران پاکیزہ کی قربانیوں کا اندازہ کرنے کے بعد اس سے محبت کرنےلگے گا۔

اس ڈرامے کو معروف اداکارہ بشرٰی انصاری نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات مصباح خالد نے دی ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر مومل انٹرٹیمنٹ ہیں۔ اہم اداکاروں میں آمنہ شیخ (پاکیزہ)، علی خان (جبران)، عدنان صدیقی (عظیم)، اینجلین ملک (نائمہ ) اور خالد انعم (احمر) شامل ہیں۔

یہ ڈرامہ ہر جمعرات کو رات آٹھ بجے ہم ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے