ممتاز صحافی اور اینکر پرسن مشتاق منہاس نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کر لی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آج شعبہ صحافت کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتےہیں ۔

مشتاق منہاس نے کہا کہ
” میں پریس کلب کا بانی صدر رہااور مختلف ادوار میں16انتخابات میں حصہ لیا اور میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا مگرمجھے خوشی ہے کہ میں نے صحافتی سیاست میں مسلسل کامیابیوں کے بعد بغیر کسی شکست کے قیادت اپنے دوستوں کے حوالے کرکے عملی سیاست کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر ایک پسماندہ علاقہ ہے اور گذشتہ 60/70سال میں مختلف حکومتیں آئیں ہم اپنے اکابر کے کارہائے نمایاں پر بلاشبہ فخر کر سکتے ہیں اور ا سی کا تسلسل راجہ محمد فاروق حیدر خان برقرار رکھے ہوئے ہیں میں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کی علامت ہیں اور ہمیں ان کی راہنمائی میسر ہیں۔

mushtaq-minhas-pmln-candidate-for-local-body-elections-in-azad-kashmir

باغ میں صدیوں سے پسماندگی نے ڈیرے ڈالے رکھے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ صرف میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہی آزاد کشمیر کی ترقی ممکن ہو سکتی ہے اور کوئی دوسرا راستہ نہیں، ہم میاں محمد نواز شریف کے ویژن، اصولوں اور درد دل کے مطابق راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں ایک اچھی حکومت فراہم کریں گے۔

ہم راجہ محمد فاروق حید رخان کے ہاتھ مضبو ط کریں گے تو میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط ہونگے اور آزاد کشمیر میں کوئی دیانت دار قیادت ہے تو وہ راجہ محمد فاروق حیدر خان ہے۔

ہم نے آزاد کشمیر میں محنت کرنی ہے کیونکہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو مسلم لیگ(ن) اور محمد نوا زشریف سے بہت توقعات وابستہ ہیں وہ سمجھتے ہیں جو تعمیر ترقی پاکستان میں ہو رہی ہے صحت، انفرا سٹریکچر اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیاد ی ضروریات کی فراہمی کیلئے تما م تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

تقریب میں سابق وزیر حکومت راجہ نثار احمد خان،سردار میر اکبر خان، چوہدری رخسار، سردار طاہر انور، سردار نسیم سرفراز، راجہ افتخار ایوب، چوہدری محمد سعید،کرنل وقار، ریاض نوید بٹ ایڈووکیٹ، خاور منہاس ایڈووکیٹ، راجہ رزاق، اعجاز رضا، راجہ مقصود، سردار نوید صادق،جواد گیلانی، رابطہ سیکرٹری ذوالفقار علی ملک،سردار الطاف صدر گلف، راجہ اقبال،ظفر ملک، سردا اعجاز یوسف، ارشد نیازی،الحاج سردار محمد صدیق خان،محترمہ الماس گردیزی،محترمہ ذہینہ شائق،محترمہ تہمینہ خان، محترمہ صائقہ رحمان، محترمہ عندلیب اکبر ،سردار ظفر اقبال، راجہ عبدالحفیظ خان،سعید انقلابی، راجہ افتخار، راجہ امتیاز طاہر، خورشید عالم اور آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے