کاک ٹیلز

ورک ان پروگریس…
خبردار… آگے نیا لبرل پاکستان زیر_تعمیر ہے…
ذرا بچ کے چلیں…

آئیے کچھ کڑیاں ملاتے ہیں…
تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت کا داخلہ بند…..
پٹھان کوٹ واقعے کی پاکستان میں ایف آئی آر….
پنجاب اسمبلی کا وومن پروٹیکشن بل ….
ممتاز قادری….
شرمین چنوئے ….

کچھ سمجھ آئی؟
دراصل سمت کا تعین کیا جارہا ہے…
ایک لبرل… پروگریسیو… آزاد خیال… اسلامی جمہوری پاکستان …
جس کا نظام اکبر کے دین_الہی کی طرح رنگ برنگا…..
"کوک ٹیلز”
جو سب کو پسند آجائے….
سرخوں کو بھی…. فرقہ پرستوں کو بھی….
علیحدگی پسندوں کو بھی…. جمہوریت پسندوں کو بھی…
بوٹ والوں کو بھی … اور شیروانی والوں کو بھی…
اور ان مذہب پرستوں کو بھی کہ جن کے پیٹ میں مروڑ کی شکل میں اٹھتے "تحفظات” کو….صرف اور صرف… کسی کمیٹی کی چیرمین شپ کی مار کی ضرورت ہوتی ہے….
ایسا رنگ برنگا نظام ….
کہ جس میں ایک اسلامی جمہوریہ کے وزیر_داخلہ کو چاہے سورۂ اخلاص آتی ہو یا نہ آتی ہو ….
وہ اخلاص کے ساتھ امریکہ اور بھارت کے ساتھ دوستی پر بضد ہو ….
جہاں عوام کے لئے روزانہ ایک نیا "لولی پاپ” ہو…
یہ لو پیلی ٹیکسی….
یہ لو موٹر وے ….
یہ لو میٹرو بس …
یہ لو اورنج ٹرین…
یہ لو پاک چین راہداری وغیرہ وغیرہ….
عوام کا کیا ہے…
ان کو "ماموں” بنانا کونسا مشکل ہے…
لوگ تو کینیڈا سے آکے بناکے چلے جاتے ہیں…

یہ کھیل یونہی چلتا رہے گا….
میرا باپ بھی یہ سب دیکھتا ہوا اس دنیا سے چلا گیا…
میں بھی چلا جاؤں گا…
شاید میری اور آپ کی اولادوں کو بھی حسن نواز…یا مریم نواز… یا بلاول زرداری … یا بختاور زرداری… یہی قصّے سنا رہے ہوں گے کہ دیکھو یہاں کوئلہ نکل آیا… دیکھو یہاں سونے کے ذخائر دریافت ہوئے…. یہاں سے تیل اور گیس نکلی ہے… اب عوام کی تقدیر بدلے گی… اب بدلے گی… اب بدلے گی…
اور یہ معصوم (میں نالائق نہیں کہوں گا) قوم پھر انہیں ووٹ دے کے آوے آوے کر رہی ہوگی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے