وزیر اعظم صاحب! ایک ایف آئی آر پاکستان کے خلاف بھی

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے لوک سبھا سے خطاب کرت ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھانکوٹ ائر بیا پر حملہ کرنے والے غیر ریاستی عناصر ریاست پاکستان کی مدد کے بغیر یہ اب نہیں کر سکتے.دعا ہے کہ ان کا یہ بیان رانا ثناءاللہ نہ پڑھ لے.

پاکستان نے پٹھانکوٹ حملہ کے بعد نہ صرف فوری مذمت کی بلکہ تحقیقات کی یقین دہانی بھی کروائی دنیا بھر سے داد وصول کی لیکن ہرجائی محبوب کی طرح بھارت نے اسے ناکافی قرار دیا. چنانچہ میاں صاحب نے ایک قدم اور آگے بڑھایا ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا اور کہا گیا کہ یہ کمیشن اب پٹھانکوٹ بھی جائے گا اور اس جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد حتمی رپورٹ تیار کرے گااب محبوب کا دل جیتنا اتنا بھی آسان نہیں .چنانچہ بھارت نے جگہ کا معائنہ کروانے سے صاف انکار کر دیا.

میاں صاحب نے بھی جوانی میں کئی عشق کیے تھے کہ روٹھے محبوب کو منانا خوب جانتے تھے فورا فیصلہ کیا اور دیے گئے چند "ثبوت ” کو بنیاد بنا کر کریک ڈاؤن شروع کر دیا.لیکن شاید محبوب بھی مودی سرکار تھی نہ مانی لہذا پٹھانکوٹ حملوں کے خلاف گوجرانوالہ میں ایک ایف آئی آر کاٹ دی گئی. دنیا حیران حملہ پٹھانکوٹ ائیر بیس پر اور ایف آئی آر گوجرانوالہ میں. چند عاقبت نااندیش اور عشق کے ع, ش اور ق کے نا واقفوں نے واویلا شروع کر دیا تو جناب رانا ثناءاللہ نے ایف آئی آر کی قانونی توجیہات پیش کرنا شروع کر دیں. لیکن سیاں بھی کچھ ذیادہ ہی ڈھاڈا نکلا اور اب یہ کہہ دیا کہ ریاست پاکستان اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر یہ ہو ہی نہیں سکتا. رانا ثناءاللہ صاحب خود اس وقت پریشان ہیں کہیں ایسا نہ ہو میاں صاحب کے کہنے سے پہلے ہی قانونی راستے بتانا شروع کر دیں.

جناب میاں صاحب! یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ کا یہ عشق ناکام سمجھا جائے. میاں صاحب آئیں! بسم اللہ کریں. اپنے محبوب کی رضا کے لیے ایک ایف آئی آر ریاست پاکستان کے خلاف بھی کاٹ دیں ایسا نہ.ہو کہ رانا ثناءاللہ صاحب آپ کی ایف آر اے پہلے ہی قانونی جواز بتانا شروع کر دیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے