امن مشن میں شامل فوجی جنسی جرائم میں ملوث پائے گئے، اقوام متحدہ

نیویارک………اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2015 کے دوران اقوام متحدہ کے 10 امن مشنوں میں شامل فوجیوں پر جنسی جرائم اور زیادتی کے 69 الزامات لگے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے گزشتہ روز جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015ء کے دوران اقوام متحدہ کے 10 امن مشنوں میں شامل فوجیوں پر جنسی جرائم اور زیادتی کے 69 الزامات لگے۔

سیکرٹری جنرل بان کی مون کی اس رپورٹ کے مطابق نصف کے قریب الزامات کانگو اور وسطی افریقی جمہوریہ میں موجود اقوام متحدہ کے امن مشنون کے فوجیوں سے متعلق ہیں۔ تنازعات کے شکار علاقوں میں عام شہریوں کی حفاظت کے لیے بھیجے گئے یہ امن فوجی رقم کے عوض جنسی خدمات خریدنے اور کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ہوئے۔

زیادہ تر الزامات افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجیوں پر لگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے