حکومتِ آزادکشمیر نے 16 کتابوں پر پابندی عائد کر دی

آزاد کشمیر حکومت نے مسئلہ کشمیر سے متعلق سولہ کتابوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

کشمیر سے متعلق خبریں فراہم کرنے والی ویب سائٹ کشمیر امیج ڈاٹ کام کے مطابق محکمہ داخلہ آزادکشمیر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے16کتب جن میں

جموں وکشمیر بک آف نالج (مصنف محمد سعید اسد)ایڈیشن انگلش،

واؤنڈ ڈ میمری (مصنف محمد سعید اسد)ایڈیشن انگلش،

کشمیر اینڈ پارٹیشن آف انڈیا(منصف ڈاکٹر شبیر چوہدری)ایڈیشن انگلش،

جموں وکشمیر بک آف نالج (اردو) (مصنف محمد سعید اسد) ایڈیشن اردو،

کشمیریات (پارٹ ون) (مصنف محمد سعید اسد) ایڈیشن اردو،،

نالج آف جموں وکشمیر (سوالات و جوابات) (مصنف محمد سعید اسد) ایڈیشن اردو،

سرینگر جیل سے فرار کی کہانی، (مصنف محمد مقبول بٹ)ایڈیشن اردو،

کشمیری سلاطین کے عہد میں، (مصنف محب اللہ حسن) ایڈیشن اردو،

،مقبول بٹ (دی لائف اینڈ سٹرگل)(مصنف شمس رحمن)ایڈیشن اردو،،

مسئلہ جموں وکشمیر، (مصنف پروفیسر محمد عارف خان)ایڈیشن اردو،

میں کون ہوں (مصنف محمد مقبول بٹ)ایڈیشن اردو،

مسئلہ کشمیر (تلخ حقائق)(مصنف ڈاکٹر شبیر چوہدری) ایڈیشن اردو،

میر پور پر جب قیامت ٹوٹ پڑی (مصنف بال کے گپتھا)ایڈیشن اردو،

کشمیر تاریخ کے آئینہ میں (مصنف پروفیسر محمد عارف خان)ایڈیشن اردو،

گائیڈ میپ آف پونچھ ڈویژن (مصنف محمد سعید اسد) ایڈیشن انگلش،

 

books baned

میپ آف جمو ں وکشمیر سٹیٹ (مصنف محمد سعید اسد) ایڈیشن انگلش شامل ہیں کی آزاد کشمیر میں خرید و فروخت، نمائش و درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حکومت آزادکشمیر نے اس سے قبل بھی مختلف موقعوں پر کئی کتابوں پر پابندی عائد کی اور خاص طور پر علیحدگی پسند مصنفین ان پابندیوں کا نشانہ بنے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے