ورلڈ ٹی ٹوینٹی:پہلے مقابلے میں بھارت اور نیوزی لینڈآج مدمقابل

دُنیائے کرکٹ کی 10 بہترین ٹیمیں آج سے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی جنگ میں مدمقابل آرہی ہیں، افتتاحی میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

اب شائقین کرکٹ کی نظریں بھارتی شہروں پر ہوں گی، جہاں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سُپر ٹین مرحلہ شروع ہورہا ہے، ہر ٹیم کانٹے دار مقابلے کیلئے تیار ہے۔

کرکٹ کی اس عالمی جنگ میں دس ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ ون میں جنوبی افریقا، سری لنکا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان جبکہ گروپ ٹو پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ، بھارت اور بنگلادیش پر مشتمل ہے۔

افتتاحی روز میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ناگپور میں شام سات بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں ا ب تک چار مرتبہ مد مقابل آئیں ہر بار کیویز نے میدان مارا ہے۔

اعداد و شمار کچھ بھی ہوں لیکن ہر میچ نیا ہوتا ہے،بھارتی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے تو نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی بھر پور فارم میں ہے، دونوں ہی ٹیموں کو فیورٹ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

ایونٹ میں ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز کل بنگلادیش کے خلاف میچ سے کرے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے