اہلسنت والجماعت کے صدر علامہ اورنگزیب فاروقی اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے

اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی کی مذہبی منافرت کے مقدمہ میں ضمانت منظور کر لی گئی اور انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

مولانا اورنگزیب فاروقی کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے عدالت داخل کرائے گئے جس کے بعد رہائی کی روبکار جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اورنگزیب فاروقی کی ضمانت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے منظور کی،

انہوں نے حکم دیا گیا کہ اگر ملزم پر کوئی اور مقدمہ نہیں ہے تو انہیں رہا کر دیا جائے۔

مولانا اورنگزیب فاروقی کو گزشتہ سال محکمہ انسداد دہشتگردی نے ٹیکسلا سے مذہبی منافرت پر مبنی تقریر کے الزام میں گرفتار کیا تھا،

رہائی کے بعد جیل کے باہر اہلسنت والجماعت کے کارکنا ن سے گفت گو کر تے ہوئے علامہ اورنگ زیب فاروقی نے کہا کہ عدالت میں ان پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ ثابت نہیں ہوسکا ، وہ پر امن شہری ہیں اور ریاست پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے