ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 55رنز سے شکست دے دی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو یک طرفہ مقابلے میں55رنز سے شکست دے دی،202رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ20اوورز میں 146رنز تک محدود رہی،شکیب الحسن50رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں شکست کے بعد بنگلہ دیش کی جانب سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میںپاکستان اچھے مقابلے کی توقع تھی تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم مشرقی بنگال سے مغربی بنگال کے سفر میں جیسے کرکٹ بھول گئی۔

پہاڑ جیسے ہدف کے دبائو میں ایک رن کے مجموعے پر ہی بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ گر گئی،محمد عامر کی تیز اور خوبصورت بال پرسومیا سرکارکلین بولڈ ہو گئے۔انفورم بیٹسمین تمیم اقبال بھی خاص مزاحمت نہ کرسکے اور24رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،صابر رحمان25رنز بنا سکے ،دونوں کھلاڑیوں کو شاہد آفریدی نے آئوٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن ہی پاکستانی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کرسکے وہ 50رنز بنا کر نا قابل شکست رہے،مشرفی مرتضیٰ15رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔پاکستان کےمحمد عامر اور شاہد آفریدی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے