پاکستان کو سیکولر لبرل ریاست بنانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ قاری حنیف جالندھری

جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر دینی مدارس بند کرنے کے بجائے حکومت اپنی سیکورٹی بہتر بنائے ۔

انہوں نے کہاہے کہ سیکولراورلبرل ازم کے نام پرعلماء کر ام اوردینی مدارس کودیوارسے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے،

کچھ منفی قوتیں مدارس اور پاکستان کا آپس میں ٹکراؤ چاہتی ہیں،

تحفظ حقوق نسواں بل پراگرپہلے سے علماء سے مشاورت کی جاتی تویہ صوتحال پیدانہ ہوتی،

اسلامی نظریاتی کونسل حقوق نسواں ایکٹ کے حوالے سے اپنی جائزہ رپورٹ جلد حکومت کودے ،

ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،

اس ملک کی بنیادوں میں ہمارے اکابرین کا خون شامل ہے۔

پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں ۔

ملک میں شرح خواندگی بڑھانے میں مدارس کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ دینی اداروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پھلنے اور پھولنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

وفاق المدارس کے زیر اہتمام 3اپریل کو لاہورمیں ہونے والی استحکام مدارس و پاکستان کانفرنس ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی،

کانفرنس میں مستقبل کالائحہ عمل بھی تیارکیاجائے گا،یوم پاکستان پردینی مدارس کی بندش کافیصلہ درست نہیں حکومت مدارس بندکرنے کی بجائے اپنی سیکورٹی کے انتظامات بہترکرے۔

مولانا حنیف جالندھری نے کہاکہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے، یہاں کوئی غیراسلامی قانون نہیں بن سکتا،اس ملک کو سیکولرریاست یالبرل ریاست بنانے کااعلان کرنا پاکستان کے آئین کے خلاف ہے،

یہ ملک کلمے کے نام پربناہے اورکلمے کے نام سے ہی قائم رہے گا ایک عرصے سے ایساماحول بنایاجارہاہے کہ ہمارا ملک سیکولرازم کی طرف چلاجائے اس ملک میں سیکولر ازم کے فروغ کی سازش کی جا رہی ہے،

اس موقع پران کے ہمراہ مولاناپیرعزیزالرحمن ہزاروی ،مولاناظہوراحمدعلوی ،مولانانذیرفاروقی ،مولاناعبدالغفار،مولاناعبدالقدوس محمدی اور مولاناتنویرعلوی بھی موجود تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے