ترکی میں خود کش حملہ، 4 افراد ہلاک ہو گئے

ترکی کے شہر استنبول میں حکام کے مطابق ایک سیاحتی مقام پر خود کش حملے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زحمی ہو گئے ہیں۔

پولیس اور ایمولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔ ترکش میڈیا پر دکھائے جانے والے مناظر میں لوگوں کو پریشانی کے عالم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دھماکے کے مقام استقلال سٹریٹ پر ہفتے کے آخر میں رش ہوتا ہے۔

گذشتہ اتوار کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے دھماکے میں 37 افراد ہلاک ہوئے تھے اور کرد عسکریت پسند تنظیم ٹی اے کے نے اس حملے کے ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس کے بعد ملک کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گی اور انھیں ’گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گی۔‘ ترک صدر

کا کہنا تھا کہ اس قسم کے حملوں سے ملک کی افواج کا عزم مزید مضبوط ہی ہوتا ہے۔

کرد باغیوں نے حالیہ مہینوں میں ترک علاقے میں کئی حملے کیے ہیں جبکہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ بھی انقرہ کو نشانہ بنا چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے