ممتاز محقق،نقاد اور ادیب ڈاکٹر انورسدید انتقال کر گئے

نام ور نقاد ،محقق اور ادیب ڈاکٹر انور سدید طویل علالت کے بعد آج سرگودھا میں وفات پا گئے .ان کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے سرگودھا میں ادا کی جائے گی .

اردو كے صاحبِ طرز ادیب، دانشور، نقّاد، شاعر، کالم نگار اور 80 سے زائد كتب كے مصنّف جناب ڈاکٹر انور سدید 4 دسمبر1928ء کو سرگودھا میں پیدا ہوئے،

محکمہ آبپاشی میں ملازمت کی ۔چیف انجینئر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے اور پی ایچ ڈی کی۔ شعبہ صحافت اور ادب میں بچپن سے ہی دلچسپی تھی،

مختلف اخبارات ، جرائد میں کالم لکھے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کتابوں پر تبصرے اور فلیپ لکھے

ان کی شخصیت پر انڈیا میں پی ایچ ڈی ہو چکی ہے۔ دنیا کی کئی یونیورسٹیوں میں ڈاکٹر انور سدید کی کتب پڑھائی جا رہی ہیں

ڈاکٹر انور سدید کا بطور ریفرنس ایک ہزار سے زائد کتب میں ذکر موجود ہے۔ ڈاکٹر انور سدید کی کئی کتب کا ترجمہ دنیا کی درجنوں زبانوں میں ہو چکا ہے-

مرحوم طویل عرصہ سے نوائے وقت کے ساتھ منسلک تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے