نیا آئی فون اب 399 ڈالر میں

ٹیکنالوجی مشہور کمپنی ایپل نے نئے آئی فون ایس ای اور آئی پیڈ پرو کا اجرا کیا ہے۔
پیر کو امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں منعقد ایک تقریب کے دوران قدرے چھوٹی سکرین کے آئی فون ایس ای اور آئی پیڈ پرو رونمائی کی گئی۔
آئی فونز پہلی بار توقع سے کم فروخت ہوئے ہیں
ایپل کا کہنا ہے کہ آئی فون ایس ای گذشتہ آئی فون 6 کے مقابلے میں چھوٹا ہے لیکن گرافکس اور پراسیسنگ آئی فو 6 ایس جیسی ہیں۔
نئے آئی پیڈ پرو کی سکرین 9.7 انچ کی ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ نیا آئی فون ایس ای ا رواں سال مئی کے اختتام پر دنیا کے 110 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
نئے آئی فون کی قیمت 399 ڈالر سے 499 ڈالر تک ہے اور ایپل کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا سب سے زیادہ ’قابلِ خرید ‘ آئی فون ہو گا۔
ایپل کے نئے آئی پیڈ پرو کی کم سے کم قیمت 599 ڈالر ہے اور امریکہ میں اس کی فروخت رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو جائے گی۔
اپیل کا کہنا ہے کہ اُس نے گذشتہ سال چار انچ کی سکرین والے تین کروڑ آئی فون فروخت کیے تھے لیکن رواں سال کے آغاز سے آئی فون کی فروخت میں کمی آئی ہے۔

بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سال 2016 کی پہلے سہ ماہی میں آئی فون کی فروخت میں 15 فیصد کمی ہوئی ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں پانچ اور چھ انچ کی سکرین کی فونز کی کھپت زیادہ ہے لیکن ایپل کے نئے فون کی سکرین چھوٹی ہے۔

تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ’ایپل نے عالمی رجحان کو نہیں دیکھا اور ایپل کے جو صارف آئی فون فور اور فائیو استعمال کر رہے ہیں وہ اس کی سائز سے کافی مطمئن ہیں۔ یہ انھیں اپ گریڈ کرنے کا طریقہ ہے۔‘
اس تقریب کے دوران ایپل کے سربراہ ٹم کک نے ایپل کی گھڑی کی قیمت 349 ڈالر سے کم کر کے 299 ڈالر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے