بیلجیئم کا دارالحکومت برسلز تین دھماکوں سے گونج اٹھا، 15 ہلاکتیں

اطلاعات کے مطابق دو دھماکے امیرکن ایئرلائنز کے چیک ان مرکز میں ہوئے .

بیلجیئم کے نشریاتی ادارے آر ٹی بی ایف نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شیرنٹن ہوٹل کے سامنے ڈیپارچر لاونج میں کئی افراد زخمی یا بے ہوش ہوئے ہیں۔

ایک بلاسٹ برسلز کے میٹرو سٹیشن پر بھی ہوا .

1 BB

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے ہوائی اڈے کے ڈیپارچر ہال میں مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے دو دھماکے ہوئے۔

ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے لوگ دھماکوں کے بعد افراتفری میں عمارت سے بھاگ کر باہر نکل رہے ہیں۔

دھماکوں کے بعد تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں .

https://www.youtube.com/watch?v=CCT1gAF6I4Y&feature=youtu.be

برسلز آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

ان دھماکوں سے چند ہی روز پہلے پولیس نے برسلز میں ایک ڈرامائی کارروائی کرتے ہوئے صالح عبدالسلام نامی ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا تھا۔

صالح عبدالسلام کو پیرس میں گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے اُن دہشت گردانہ حملوں کا مرکزی ملزم تصور کیا جاتا ہے، جن میں ایک سو تیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

چار ماہ سے مفرور اس ملزم کی گرفتاری کے بعد سے ہی ایسے کسی حملے کے خدشے کے پیشِ نظر حفاظتی انتظامات سخت تر بنا دیے گئے تھے۔

زیونٹم ہوائی اڈہ برسلز کے شمال میں 11 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور گذشتہ سال دو کروڑ سے زائد افراد کے استعمال میں رہا تھا۔

مقامی پبلک براڈکاسٹر آر ٹی بی ایف نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ متعدد افراد کو زخم آئے ہیں۔ تاحال ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ کچھ ذرائع ابلاغ میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ مزید تفصیلات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔

BB Blast
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ابھی تک ان دھماکوں کی وجہ واضح نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں امیریکن ایئرلائنز کے ڈیسک کے قریب ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں کے فوراً بعد پولیس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہوائی اڈے کے ساتھ ریل رابطہ منقطع کر دیا گیا۔

انٹرنیٹ اور ٹیلی وژن پر تاحال جو تصاویر جاری کی گئی ہیں، اُن میں عمارت سے دھواں اٹھتا نظر آ رہا ہے اور بڑی بڑی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ مقامی خبر رساں ادارے بیلگا کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ ایئر پورٹ کی عمارت سے مسافروں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔

مزید اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے زیونٹم ہوائی اڈے پر دو دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بیلجیئم کی حکومت نے دھماکوں میں افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔

تاحال دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ہوائی اڈے کی عمارت کو خالی کروالیا گیا ہے اور فضائی سروس معطل کردی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں ایک ٹرمینل کی عمارت سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔

برسلز میں ریل سروس بھی عاضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے