جعلی مسیحا ملک ریاض

پاکستان کے عام شہری جو اخبار پڑھتے ہیں اور ٹی وی دیکھتے ہیں وہ ملک ریاض کو مسیحا سمجھتے ہیں اور بالکل ٹھیک سمجھتے ہیں وہ جو دیکھتے ہیں وہی سمجھتے ہیں ، ملک میں کوئی بھی آفت آئے کوئی بھی بڑا حادثہ ہو کوئی بھی خاندان مشکل میں ہو کوئی بھی بڑا واقعہ ہو کہیں بھی مدد کی ضرورت ہو ، تو ملک ریاض اور بحریہ ٹائون وہاں ہوتے ہیں ، کیا یہ حقیقت ہے ؟؟ ملک میں سیلاب آئے زلزلہ آئے بارشوں سے تباہی آئے کوئی بڑا حادثہ ہو ملک ریاض کی طرف سے فوری طور پر امداد اور ریلیف کا اعلان ہو جاتا ہے ، چاہے وہ اعلان تک محدود ہو یا مکمل عمل درآمد ہو اس بات سے قطعی نظر ، وہ اعلان کیوں ہوتا ہے کہاں ہوتا ہے ،

ملک ریاض کی طرف سے کسی کی مدد کا اعلان دو کالم ہر اخبار کے پہلے صفحے کی خبر ہوتی ہے اور ہر ٹی وی چینل کا رپورٹر اور کیمرہ مین اس پر خصوصی رپورٹ تیار کر کے چلاتا ہے کیوں ؟؟ اس کی وجہ کیا ہے ؟ کیا مدد کرنے کا مقصد تشہر کرنا ہے ؟ یہ کیسی مدد ہے کہ آپ کے آپنے اخبار کے سینکڑوں افراد پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ، ملک ریاض اس وقت اسلام آباد سے شائع ہونے والے روزنامہ جناح کے ایڈیٹر انچیف ہیں ، وہ مالک ہیں ان کے اخبار میں پانچ ماہ سے ملازمین اور صحافیوں کو تنخواہ نہیں ملی ، یہ کیسا مسیحا ہے کہ اپنے اخبار میں تو وہ تنخواہیں ہی نہیں دے پا رہا اورسیلاب متاثرین کے لیے بھیجے جانے والے ٹرک کے ساتھ ملک ریاض کی تصاویر ہر اخبار پر شائع ہو رہی ہوتی ہیں ہر ٹی وی پر چل رہی ہوتی ہیں ،

malik-riaz-offers-aps-victims-treatment-in-abroad-complete-press-conference-25th-january-2015

اخبار کے ملازمین کا کیا قصور ہے کہ وہ ایک مسیحا کے اخبار میں کام کرتے ہیں اور وہ پورے ملک کی مدد کر رہا ہے ملک کی سیاست اور احتساب کو کنٹرول کر کے بیٹھا ہے ملک کے میڈیا کو کنٹرول کر کے بیٹھا ہے جرنیلوں ، ججوں ، پولیس افسران اور دیگر اعلی شخصیات اس کی جیب میں ہیں اس لیے اس کے اخبار میں آ پ کام کر رہے ہیں تو آپ ضرور ذلیل ہوں آپ پائی پائی کو ترسیں ، آپ کے بچے بھوک سے بیمار ہو جائیں ، آپ کے بچے سکول کی فیس نہ دے سکیں، آپ گھر کا کرایہ نہ دے سکیں ، آپ گاڑی سے موٹر سائیکل اور اس کے بعد میٹرو پر آ جائیں ، آپ کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو جائے ، کوئی مسئلہ نہیں کیوں کہ جس مسیحا کے اخبار میں کام کرتے ہیں اس کو مدد کے لیے پاکستان کے پورے میڈیا میں خبر اور شہرت اور نام چاہیے ، ہر ٹی وی چینل پر ٹکر چلیں ہر اخبار میں خبر لگے کہ ملک ریاض نے فلاں کی مدد کرنے کا اعلان کر دیا ،

ایک اردو اخبار کا کیا خرچہ ہو گا کتنی تنخواہ ہو گی ملک ریاض صاحب ؟ لاکھوں پلاٹوں لاکھوں ایکڑ کے مالک ہیں آپ ، سات آٹھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ہو گی ان پچاس ساٹھ ملازمین کی ، ایک پلاٹ کے بدلے یہ ملازمین شاید ایک سال تک تنخواہ لیتے رہیں ، کیوں ان کو در بدر کر رہے ہیں صحافت میں ایک اینکر جو آپ جتنا پیسہ دیتے ہیں اتنا اپنے اخبار کو تو دے دیں تاکہ اس کے غریب ملازمین کی تنخواہیں پوری ہو سکیں ،

Malik-Riaz-Announces-Rs-10-Lacs-For-Timber-Market-Traders

ملک ریاض جیسے مسیحا سستی شہرت کے مالک لوگ ہوتے ہیں جو اپنی شہرت اور پہچان کے لیے کروڑوں اربوں روپے لگا دیتے ہیں لیکن ان کی اپنی گلی محلے میں کوئی بھوک سے مر جاتا ہے ایسے لوگ مسیحا نہیں ہوتے اس دھرتی پر مسیحا کے نام پر داغ ہوتے ہیں ، لعنت ہے ایسے پیسے پر دولت پر جو شہرت اور پہچان کے لیے تو ہو لیکن غریب ملازمین کے لیے نہ ہو

اگر آپ کو دولت کو کوئی قدغن لگ گئی ہے اور دولت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے تو صرف ایک پریس کانفرنس کر کے بتا دیں کہ میرے مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں اس لیے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکتی ، خدا کی قسم کوئی بھی جناح اخبار کا ملازم آپ سے پیسے نہیں مانگے گا ،

مجھے بہت دکھ ہوا جب میں نے وہ دستاویزات دیکھے جن میں لکھا تھا کہ مالی بحران کی وجہ سے بحریہ ٹائون کے سینکڑوں سکیورٹی گارڈز ، مالی اور دیگر چھوٹے ملازمین کو فوری طور پر فارغ کر دیا جائے ، تین سو کے قریب افراد کی فہرست میرے سامنے پڑی ہے ، ملک ریاض صاحب اگر اپ ان چھوٹے غریب ملازمین کو تنخواہ نہیں دے سکتے تو ملک میں آنے والی کسی بھی آفت پر امداد کے اعلان کا حق آپ کو کوئی نہیں دیتا ، جن کو امداد دے رہے ہیں ان کو امداد دینے والی حکومتیں اور ریاستیں بہت ہیں لیکن جو غریب سیکیورٹی گارڈ دس بارہ ہزار کی تنخواہ بحریہ ٹائون سے لے رہا ہے اس کو نوکری سے فارغ کر کے آپ کتنا پیسہ بچا لیں گے اور اس کے گھر کا چولہا ٹھنڈا کر کے کتنی اپنی جیب گرم کر لیں گے ، کتنا منافع بحریہ ٹائون اور کما لے گا آپ کے ان چند چھوٹے تیسرے درجے کے ملازمین کی تنخواہیں بند کر کے ۔۔۔

Chairman-Bahria-town-Mr-Malik-Riaz-Hussain-announced-Rs-50-crore-for-Flood-victims65322

یہاں ایک واقعہ ضرور بتانا چاہتا ہوں کم از کم ملک ریاض کو یہ پتہ ہو کہ اس جیسے جعلی مسیحا اور اصلی مسیحا میں کیا فرق ہے ، راولپنڈی کے ایک شخصیت نے غریب بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں کرانے کا فیصلہ کیا اس حوالے سے کچھ پیسے جمع کیے اور باقی راولپنڈی کے دس بڑے اور امیر لوگوں کی فہرست بنائی کہ ان کے پاس جا کر ان سے تعاون کی اپیل کروں گا ، سو کے قریب جوڑوں کی شادی کی تقریب میں اندازا دو کروڑ روپے کا خرچہ آنا تھا جس میں ضروری سامان پر مشتمل جہیز اور دیگر شامل تھا ، وہ شخص ایک راولپنڈی کے تاجر کے پاس گیا اور بتایا کہ یہ مقصد ہے اور تھوڑی بہت مدد درکار ہے کچھ آپ کر دیں اور کچھ دیگر فہرست میں موجود لوگوں سے کروا لیں گے ، اور تقریب میں مہمان خصوصی فہرست میں بھی آپ ہوں گے ، اس تاجر نے دو کروڑ روپے کا چیک دے کر صرف اتنا کہا کہ بس تمہیں بھی یہ نہیں معلوم کہ تمیں یہ پیسے کس نے دیئے ہیں اور نہ میرا کہیں نام آئے اور یوں اس طرح ایک ہفتے میں اجتماعی شادیاں ہو گئیں اور اس متنظم کو کسی اور کے پاس جانے کی ضرورت بھی نہیں پڑی ،

فیصلہ آپ کریں کہ اس طرح کے لوگ مسیحا ہوتے ہیں یا ملک ریاض جیسے شہرت کےبھوکے جعلی مسیحا !

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے