آج کی اہم ترین خبریں

[pullquote]لاہور خود کش حملے میں 70 فراد جاں بحق[/pullquote]

woman-raped-in-india-550x350

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 70 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ لاہور کے اقبال ٹاؤن کے گلشن اقبال پارک میں دھماکا ہوا، جس کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ادارے متاثرہ مقام پر پہنچے. ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوری بعد شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے لاہور کے اقبال ٹاؤن کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے کو خود کش قرار دیا ہے۔

اقبال ٹاؤن کے سپرٹینڈنٹ پولیس (ایس پی) محمد اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ خود کش دھماکے میں 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ انھوں نے واقعے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا گلشن اقبال پارک کے اس حصے میں ہوا جہاں بچوں کے جھولے نصب تھے اور مذکورہ مقام پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا گلشن اقبال پارک کے گیٹ نمبر ایک کے قریب موٹر سائیکل اسٹینڈ میں ہوا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بیشتر افراد کو شیخ زائد ہسپتال اور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو لاہور کے متعدد ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد حکومت نے لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی زخمیوں کے علاج معالجے کی ہدایت کردی ہے۔ ‘لاشوں اور زخمیوں کو ٹیکسی، رکشہ اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا’۔ عینی شاہدین کے مطابق ایسٹر کی وجہ سے شہریوں کی غیر معمولی تعداد اقبال پارک آئی تھی اور سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں موجود تھیں۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے گلشن اقبال پارک دھماکے پر صوبے بھر میں 3 روزہ یوم سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

[pullquote]سفاک درندوں اور قاتلوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔ آرمی چیف [/pullquote]

12718326_1161639053854945_1096111021079853270_n

سانحہ لاہور کے بعد چیف آف آرمی سٹاف کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈائریکر جنرل آئی ایس آئی اور ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں لاہور دھماکے کی صورتحال کا ابتدائی جائزہ لیا گیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ معصوم افراد کے قاتلوں کو جلد انصاف کے کٹہڑے میں لایا جائے گا ۔ سفاک درندوں کو اپنی زندگی اور مستقبل سے کھیلنے نہیں دیں گے.

[pullquote]وزیر اعظم ہاوس میں اعلیٰ سطحی اجلاس [/pullquote]

ادھر وزیر اعظم ہاوس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت بھی اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں لاہور دھماکے کے بعد ملک میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا .

[pullquote]خود کش حملہ آور کی شناخت ہو گئی.[/pullquote]

sucide

ذرائع کے مطابق گلشن اقبال پارک میں حملہ کرنے والا مبینہ خود کش حملہ آور کا نام محمد یوسف والد غلام فرید ہے . عمر تقریبا 28 برس ہے تعلق ضلع خود کش حملہ آور خود کش جیکٹ کے بجائے خود کش بیلٹ پہن کر آیا تھا .

یوسف ضلع مظفر گڑھ کے موضع فتح سورانی کا رہنے والا ہے. یوسف کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا .یوسف آٹھ برس تک لاہور کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم رہا اور پھر اسی مدرسے میں تدریس شروع کر دی .

[pullquote]اہم شخصیات کی جانب سے سانحہ لاہور کی مذمت [/pullquote]

لاہور میں معصوم جانوں کے ضیاع پر صدر ، وزیر اعظم ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، گورنرز ، وزیر اعظم آزاد کشمیر ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے . وزیر اعلیٰ پنجاب نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے . عمران خان، طاہر القادری ، محمود خان اچکزئی ، مولانا فضل الرحمان ، سید منور حسن ،سراج الحق ، علامہ سید ساجد علی نقوی ، ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، علامہ محمد احمد لدھیانوی ، علامہ حامد علی موسوی ، حافظ طاہر محمود اشرفی ،عبدالستار ایدھی ، اعجاز الحق ، شیخ رشید احمد ، جاوید ہاشمی ، پیر سید امین الحسنات سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی .

رہ نماوں نے کہا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والے واقعات کی شدید الفاظ مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا ملازمین اور کھیلتے کودتے بچوں کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے۔ تعلیمی اداروں اور تفریحی میدانوں پر حملے کرنے والے پاکستان کے مستقبل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ظلم کی انتہا یہ ہے کہ یہ سب اسلام کے نام پر کیا جارہا ہے۔

[pullquote]ممتاز قادری کے حامیوں کا پارلیمینٹ ہاوس کے باہر سڑکوں پر قبضہ [/pullquote]

Mumtaz qadri

آج راولپنڈی میں ممتاز قادری کے چہلم کے بعد ممتاز قادی کے حامیوں کی بڑی تعداد پولیس کے ناکے عبور کرتی ہوئی پارلمینٹ ہاوس پہنچ گئی . اس دوران چاندنی چوک راولپنڈی میں پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپ ہوئی تاہم پولیس نے حکمت عملی کے تحت پسپائی اختیار کر لی .

اسلام آباد کے چائینہ چوک کے قریب بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنسو گیس اور پتھراو چلتا رہا تاہم پھر پولیس ہٹ گئی اور مظاہرین نے پارلیمان کی اطراف قبضہ کرلیا . ادھر حکومت نے شہر میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے فوج کو طلب کر لیا ہے .

جب مظاہرین بلیو ایریا پہنچے تو پولیس نے انہیں‌ایک بار پھر روکنے کی کوشش کی لیکن مشتعل مظاہرین چھتوں پر چڑھ کرپولیس پر اینٹیں برسانے لگے جس کے نیتجے میں‌کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔

مظاہرین نے ریڈ زون میں 6 کنٹینرز کو آگ لگا دی ، عمارتوں کے شیشے توڑے . میٹرو بس کے سٹاپس کے شیشے توڑ دیے ، بسوں پر حملہ کیا .

اس میں سب سے دلچسب بات یہ تھی مشتعل کارکنان کو تو پہلے بھجوا یا گیا اور مرکزی قیادت پارلیمان کے اطراف قبضے کے بعد پہنچ رہی ہے. دوسری جانب حکومت نے شہر میں امن و امان کے قیام کےلئے پاک فوج کے دستے طلب کر لئے ہیں اور فوج کے دست پہنچ چکے ہیں.

[pullquote] میٹرو بس کا روٹ اور سٹیشن تباہ کر دیے گئے .[/pullquote]

metro attack

ممتاز قادری کے حامیوں نے لیاقت باغ سے لیکر پارلیمنٹ ہاوس تک اربوں روپوں کی لاگت سے تیار ہونے والی میٹرو بس کا روٹ اور سٹیشن توڑ دیے . اس صورتحال میں میٹرو بس کو چلانا ناممکن ہو گا .

[pullquote]کراچی پریس کلب پر مشتعل مذہبی کارکنوں کا حملہ [/pullquote]

کراچی پریس کلب کے باہر انجمن طلبائے اسلام کے کارکنوں کے نجی چینل جاگ کے گاڑی کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے 80 کے قریب مظاہرین نے پریس کلب کا گھیراؤ کیا اور اس دوران پریس کلب کی انتظامیہ کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔

اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پریس کلب کا گھیراؤ کرنے والے مظاہرین کی شناخت کے بعد انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

کراچی پریس کلب انتظامیہ نے جمیعت علمائے پاکستان اور اس کی ذیلی تنظیم انجمن طلبائے اسلام کے پریس کلب میں داخلے پر پابندی اور ان کی تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

[pullquote]چاہ بہارمیں پاکستان مخالف نیٹ ورک، ایران کو قانونی مراسلہ بھیجنےکا فیصلہ[/pullquote]

PakistanDemandIran_3-27-2016_220141_l

اسلام آباد…چاہ بہار میں پاکستان مخالف نیٹ ورک پر پاکستان نے ایران کو قانونی مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا،بلوچستان سے پکڑے گئےایجنٹ کل بھوشن کا ساتھی راکیش عرف رضوان اب چاہ بہار میں ’را‘ کا سیکنڈ ان کمانڈ ہے، پاکستان نے ایران سے ’را‘ کی سرگرمیوں اور نیٹ ورک کی تفصیلات دینے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران میں’را‘ کی سرگرمیوں اور نیٹ ورک کی معلومات فراہم کی جائیں جبکہ بلوچستان میں پکڑا جانے والا ’را‘ کا ایجنٹ کل بھوشن یادو چاہ بہار سے پاکستان آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کل بھوشن سنگھ کا ساتھی راکیش عرف رضوان اب بھی چاہ بہار میں موجود ہے جبکہ چاہ بہار میں بھارتی ایجنٹ راکیش عرف رضوان وہاں ’را‘ کا سیکنڈ ان کمانڈ ہے۔

وزیر داخلہ چودھری نثار نے گزشتہ روز ایرانی ہم منصب عبدالرضا سے ملاقات میں را کامعاملہ اٹھایاتھا۔

[pullquote]گرفتار بھارتی ایجنٹ کا دہشتگردی کیلئےپاکستان میں رقم بانٹنے کا اعتراف[/pullquote]

Indian Spy

اسلام آباد……’را‘ کےگرفتار ایجنٹ کل بھوشن یادیو نے اعتراف کیا ہے کہ بلوچستان اور کراچی میں ’را‘ کے نیٹ ورکس قائم ہیں،انہوں نے خود’ را‘ کی فنڈنگ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کو پہنچائی۔

گرفتار ایجنٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مقامی ہشت گردوں کے ساتھ افغانیوں کو بھی دہشت گردی میں استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق’ را‘ کے ایجنٹ کی جانب سے اب تک سامنے آنےو الی معلومات کے مطابق کل بھوشن یادیو نے مان لیا ہےکہ اس نے دہشت گردی کے لیے’ را‘ کی فنڈنگ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کو پہنچائی، یہ بھی بتا دیا کہ دہشت گردی کیلئے فنڈز ، افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانوں سے براستہ چمن پاکستان آتے تھے۔

گرفتار ایجنٹ نے تحقیق میں انکشاف کیا کہ فنڈز افغان کیریئرز کے ذریعے بلوچستان منگوائے جاتے تھے جو مختلف طریقوں اور راستوں سے ہو کر کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردوں کو دیئے جاتے تھے۔

کل بھوشن نےتفتیش کاروںکے آگےیہ انکشاف بھی کیا کہ بلوچستان اورکراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں مقامی دہشت گردوں کے ساتھ افغان شہریوں کو بھی استعمال کیا۔

[pullquote]’را ‘کے ایجنٹ کے موبائل اور انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی ہوگئی [/pullquote]

اسلام آباد… تفتیش کاروں نے پاکستان میں گرفتار ’را ‘ کے ایجنٹ کے موبائل اور انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلی ہے۔’را ‘ کے ہیڈکواٹرز سے ملنے والی ہدایات اور پاکستان میں دیگر ساتھیوں سے رابطوں کا پتہ لگایاجائے گا۔

گرفتار بھارتی جاسوس کے زیراستعمال کمیونی کیشن آلات کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کی مدد سے کل بھوشن یادیو سے تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق تفتیش کاروں کو کل بھوشن یادیو کے موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ تازہ تحقیقات سے اس بات کا مکمل پتہ چلنے کا امکان ہے کہ بھارتی جاسوس کو کس طرح بھارتی ایجنسی ’را ‘ کے ہیڈکوارٹر سے احکامات ملتے تھے۔

پاکستان میں موجود بھارتی ایجنٹ کے ممکنہ ساتھیوں سے رابطوں کی تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس کی اب تک کی سرگرمیوں اور آئندہ کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی اہم معلومات ملی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں کل بھوشن نے زیادہ تر انکشافات خود کیے ہیں ، فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا سے حاصل کی گئی معلومات کی بنیاد پرتحقیقات کاعمل ٹھوس بنیادوں پرآگےبڑھانےکا فیصلہ کیا گیاہے ۔

[pullquote]بلوچستان میں’را‘کی مداخلت،چمن میں قبائلیوں کی احتجاجی ریلی[/pullquote]

چمن ……پاکستان میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کی مداخلت اور بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے خلاف چمن کے قبائل نے پاک افغان سرحد تک احتجاجی ریلی نکالی اور سرحد پر دھرنا دیا ۔

چمن، پشین، ہرنائی، لورالائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں، چمن میں قبائل اور سیاسی و مذہبی جماعتوں نے پاک افغان بارڈر تک مارچ کیا،شرکا ءنےبھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں بھی زوردار نعرے لگائے، پاک افغان سرحد پر دھرنا دینے کے بعد بھارتی پرچم اور نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔

[pullquote]اسلام آبادایئرپورٹ کے اندر جیندجمشیدپرمشتعل افرادکاحملہ[/pullquote]

اسلام آباد…….جنید جمشید پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا۔ ان کے ساتھ مار پیٹ کی اور انہیں نازیبا الفاظ کہے۔

مذہبی اسکالر جنید جمشید ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کراچی سے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو چند افراد نے ان پر حملہ کردیا۔

ایئرپورٹ پر موجود پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے جنید جمشید کو حصار میں لے کر لاؤنج میں لے جانا چاہا تو مشتعل افراد نے پیچھے جاکر دوبارہ جنید جمشید کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اس دوران ان افراد کی جانب سے جنید جمشید پر نازیبا الفاظ کسے جاتے رہے۔

[pullquote]برسلز حملے: گرفتار افراد پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد [/pullquote]

160323051520_brussels_place_de_la_bourse_640x360_afp_nocredit

برسلز…برسلز حملوں کے الزام میں گرفتار 3افراد پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ سیکورٹی خدشات اور پولیس کی کمی کے باعث برسلزحملوں کے متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے تقریب منسوخ کردی گئی ۔

بیلجیئم کے پراسیکیوٹر کے مطابق گرفتار 3افراد پر دہشت گرد حملوں کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔ برسلز ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث تیسرا مشتبہ ملزم فری لانس صحافی فیصل شفو ہے ، فیصل شفو کو اس کے گھر پر چھاپا مارکارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا ،ملزم کے گھر سے کسی قسم کا اسلحہ یا دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

بیلجیئن میڈیا کا کہنا ہے کہ فیصل شفو ممکنہ طورپر ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی وڈیو میں نظر آنے والا تیسرا ملزم ہوسکتا ہے ۔

پراسیکیوٹر کے مطابق گرفتار ملزم فیصل شفو پر دہشت گردی ،قتل اور اقدام قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ دوسرے 2 ملزمان ابوبکر اور رباہ کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور دہشت گرد گروپ کی رکنیت رکھنے کا جرم عائد کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب سیکورٹی خدشات اورپولیس کی کمی کے باعث ملتوی برسلز حملوں کے متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے تقریب منسوخ کردی گئی ہے ۔

تقریب میں یورپی رہنماؤں کی آمد متوقع تھی ۔بیلجیئم حکام کے مطابق برسلز حملوں میں مرنے والے 31میں سے 24افراد کی شناخت ہو گئی ہے جن کا تعلق 9مختلف ممالک سے ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے