بھارت میں سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم پر لائیو پروگرام کے دوران ہندو انتہاپسندوں کا حملہ

انڈیا کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں ہندو انتہا پسندوں نے براہ راست پروگرام کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سے مائیک چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی 20 میں اتوار کی شام آسٹریلیا اور انڈیا کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جو ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انڈیا نے جیت لیا۔

میچ ختم ہونے کے بعد ایک لائیو پروگرام میں سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم بھارتی چینل کے ممبئی اسٹوڈیو میں بیٹھ کر تجزیہ کررہے تھے

جیسے ہی انہوں نے انڈین وقت کے مطابق رات کو 11 بج کر 5 منٹ پر ویرات کوہلی کی بیٹنگ کی تعریف شروع کی تو ایک ہندو انتہا پسند وسیم اکرم کے سامنے آیا اور ان سے مائیک چھین کر انہیں بات کرنے سے روک دیا۔

انتہا پسند کی اس حرکت پرپروگرام کا میزبان بھی حیران رہ گیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے