وزیر اعظم نواز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے ۔

وزیر اعظم نواز شریف آج شام آٹھ بجے قوم سے خطاب کریں گے ۔

وزیر اعظم نواز شریف دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔ وزیر اعظم اپنے خطاب میں نیشنل ایکشن پلان سمیت ملکی سیکورٹی کے حوالے سے حکمت عملی کا اعلان بھی کریں گے ۔

وزیراعظم کا یہ خطاب کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ان کے خطاب سے قبل فوج اور ریجنجرز نے پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

آج جنرل ہیڈ کوارٹرزمیں آر می چیف کی سربراہی میں اجلاس ہوا، وزیر اعظم کی صدارت میں لاہور میں اہم اجلاس ہوا جبکہ وزیر داخلہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں وزارت داخلہ کا اہم اجلاس ہوا ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اداروں کو دہشت گردی سے متعلق انتہائی اہم معلومات حاصل ہوئیں ہیں ۔ ملک میں سرگرم کئی اہم جماعتوں کے بیرونی ممالک سے رابطوں کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے