وزیراعظم کا دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیےآپریشن کلین اپ کا اعلان

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم اپنے شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب رکھ رہے ہیں اور یہ حساب چکایا جارہا ہے جس کی آخری قسط تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک مشن جاری رہے گا۔

وزیراعظم نوازشریف کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اس وقت تک صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اب دہشت گردی اور درقہ واریت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی لہر عالمی چیلنج بن چکی ہے اور دہشتگرد،انکےمددگارجس بھیس میں اور جس جگہ بھی چھپےہیں بچ نہیں سکیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا ک متعلقہ اداروں پرواضح کردیادہشتگردوں کےمددگارجس جگہ چھپےہیں بچ نہیں پائینگے اور اشتعال ،فرقہ واریت پھیلانےوالوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائیگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ رسول کے نام پر بے امنی پھیلانا مخلوق کیلیے مشکلات پھیلانا قابل قبول نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا سانحہ لاہور پوری قوم اور عالمی برادری سوگوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ہدایت کردیں زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے،

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آج ایسے موقع پر قوم سے مخاطب ہوں جب گلشن اقبال پارک کے المناک سانحے کے باعث ہر پاکستانی کا دل زخمی ہے، پوری قوم رنج و غم میں مبتلا ہے، گزشتہ چند ماہ کے دوران پشاور، شبقدر، کوئٹہ، مردان اور دوسرے مقامات پر بھی دہشتگردوں نے معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھی طرح اندازہ ہے کہ نرم اہداف کو نشانہ بناکر دہشتگرد کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ اپنی پناہ گاہوں، اپنی تربیت گاہوں اور اپنے انفرا اسٹرکچر سے محروم ہونے کے بعد بچے کچے عناصراپنی ناکامیوں اور مایوسیوں کو چھپانے کے لیے درسگاہوں، تفریح گاہوں اور عوامی مقامات تک آپہنچے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج اس عہد کی تجدید کے لیے حاضر ہوا ہوں کہ شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب رکھ رہے ہیں، اس کا حساب چکایا جارہاہے، اس کی آخری قسط ادا ہونے تک انشاءاللہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی پہلے دن سے دہشت گردی کے خاتمے کا پختہ عہد کرلیا تھا، افسوس کہ 13 سال تک کسی نے اس فتنے کی آنکھوں میں آنکھوں ڈال کرنہیں دیکھا لیکن ہم نے پہلی بار بھرپور سیاسی عزم کے ساتھ اپنے سفر کا اغاز کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ لاہور کے باعث اپنا دورہ امریکا منسوخ کردیا ہے۔ ذرائع کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کو نیوکلیئر کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہونا تھا تاہم اب وزیراعظم کی جگہ ان کے معاون خصوصی طارق فاطمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے