69 سال سے

بجلی کا بل جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی… میں اپنے بینک پہنچا تو کیشئر نے معذرت خوانہ انداز میں کہا..
"سوری سر! آج بل جمع نہ ہو سکے گا… سسٹم فیل ہے… نیٹ بھی کام نہیں کر رہا ”
میں نے کہا…
"کوئی بات نہیں… کہیں اور ٹرائی کرتا ہوں”
وہاں سے نکل کے تھوڑا آگے ایک اور بینک تھا… میں وہاں پہنچا…کھڑکی کے اندر جھانکا … اندر سے ایک غیبی آواز آئی..
"بل جمع نہیں ہوگا بھائی … سسٹم فیل ہے”
حیرت ہے … ان کا بھی سسٹم فیل ہے… یہ آج کیا ہو گیا ہے… میری طرح اور لوگ بھی بینک سے واپس لوٹنے لگے… سامنے سڑک کے پار ایک اور بینک نظر آیا…. میں نے سوچا چلو وہاں بھی دیکھ لیتے ہیں .. سڑک پار کی … اور بینک پہنچے.. ابھی دروازے پر ہی پہنچے تھے کہ سیکیوریٹی گارڈ نے ہاتھ میں بل دیکھ کے آواز لگائی..
"بھائی صاحب! بل جمع نہیں ہوگا.. آج سسٹم …”
میں نے اس کی بات کاٹی…
"آج سسٹم فیل ہے… جی جی مجھے پتہ ہے… اور وہ آج سے نہیں… 69 سال سے ہے .”

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے