آئی ایم کراچی ڈے 2016: کراچی اہمیت رکھتا ہے!

آئی ایم کراچی کے تحت دوسرے سالانہ آئی ایم کراچی ڈے کی تقریب 26 مارچ کو فریر ہال میں منعقد کی گئی جس میں شہر کے مقامی ہیروز کو ان کی خدمات کے صلہ میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔

آئی ایم کراچی ایوارڈ شہریوں کی شبانہ روز خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ آئی ایم کراچی نے وژن، تصور، امید، فخر اور ہمت کا پرچار کرنے والے شہریوں کو ایوارڈ کا مستحق قرار دیا۔

آئی ایم کراچی کی تحریک کا مقصد کراچی کے حوالے سے شہریوں کا فخر اور حس ملکیت کو اجاگر کرنا ہے، اور عوامی مقامات کو کھیلوں، فن، ثقافتی سرگرمیوں اور باہمی رابطے کی مدد سے دوبارہ آباد کرنا ہے۔

5H3A5489
کراچی کی معروف شخصیات دیپک پروانی اور عطیہ خان نے آئی ایم کراچی ڈے کی تقریبات کی میزبانی کے فرائض انجام دئے۔

ایوارڈ کی تقریب میں نوجوانانِ کراچی نے جدید موسیقی آلات پر ملی نغموں کی دھنیں بجا کر خوب داد سمیٹی۔ معروف گلوکار سارہ حیدر، زوئی ویکاجی، اور دیگر لوک فنکار بھی محفلِ موسیقی کا حصہ تھے۔

5H3A5641
5H3A5551
آئی ایم کراچی ڈے کے حوالے سے صدر آئی ایم کراچی جناب جمیل یوسف کا کہنا تھا کہ یہ دن شہر کی عظمت و شجاعت کا جشن ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ایوارڈز کی تقسیم کا سلسلہ سال بھر جاری رہے گا۔

تقریب میں آئی ایم کراچی کے نائب صدر جناب امین ہاشوانی نے اگلے ماہ آئی ایم کراچی اسپورٹس فیسٹیول منعقد کروانے کا اعلان کیا۔

آئی ایم کراچی کی بانی رکن محترمہ رومانہ حسین نے دیوارِ امن کی تحریک کے ایک نئے سلسلہ کے آغاز کا اعلان کیا۔ دیوار امن تحریک کے زیر اثر شہر بھر میں دیواروں پر لکھے نفرت انگیز جملوں کو مٹا کر ان کی جگہ خوشنما پینٹنگ بنانے کا کام گزشتہ ایک سال سے جاری ہے۔

کمشنر کراچی جناب آصف حیدر شاہ نے شہریوں کے جذبہ کو سراہا اور کہا کہ اگر کراچی کے شہری متحد ہو جائیں تو نہ صرف کراچی اور سندھ بلکہ پورے پاکستان کے امن اور ترقی کے ضامن ثابت ہوں گے۔

جمیل یوسف
جمیل یوسف

تقریب میں شہر بھر سے مختلف کاروبارِ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے ساتھ ساتھ ادبی و علمی شخصیات، کارباری شخصیات، اور شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کر کے شہر اور اس شہر کے لئے کام کرنے والوں سے محبت کا اظہار کیا۔

5H3A5575
آئی ایم کراچی ایوارڈز شہر کی ممتاز شخصیات سے تقسیم کرائے گئے جن میں رونق لکھانی، زبیدہ مصطفی، طلعت حسین، اور عشرت حسین کے نام شامل ہیں۔

تقریب کا اختتام ‘کراچی اہمیت رکھتا ہے’ کے عنوان سے ہفت روزہ تحریک کے اعلان سے کیا گیا۔ اس تحریک کا مقصد شہر کے لئے کام کرنے کے جذبہ کو مزید اجاگر کرنا ہے۔ اس تحریک کے زیر اثر آئی ایم کراچی کے رضا کاروں شہر بھر میں تیس سے زائد ورکشاپس، آرٹ پراجیکٹ، آگاہی مہم اور دیگر سماجی سرگرمیاں منعقد کرچکے ہیں جن کی مدد سے شہر کا معاشی اور معاشرتی نقشہ بہتر کیا جا سکتا ہے۔

5H3A5482
تقریب کے انتظامی امور پولارِس نامی ادارے نے سر انجام دئے جبکہ آئی ایم کراچی کا سوشل میڈیا اور اشاعت عامہ مائنڈ میپ کمیونیکیشن کی زیر نگرانی تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے