ثروت قادری، خادم رضوی،افضل قادری سمیت غیر قانونی دھرنا دینے والوں کے خلاف بغاوت پر اکسانےاورانسداد دہشت گردی کی دفعات پر مبنی مقدمہ

لوگوں کے ریاست مخالف جذبات ابھارنے اور مذہبی منافرت پھیلانے پر ڈی چوک پر دھرنا دینے والی قیادت کے خلاف بغاوت سمیت انسداد دہشتگردی کی سنگین دفعات مقدمات میں شامل کرلی گئی ہیں۔۔ مقدمے میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، افضل قادری اور خادم حسین رضوی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

ڈی چوک پر دھرنا دینے والی مذہبی قیادت کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ مقدمات میں سنگین دفعات شامل، اشعال انگیز تقاریر اور تھوڑ پھوڑ کی فوٹیجز کو مقدمات کا حصہ بناکر قائدین کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنیکا فیصلہ۔۔

وفاقی پولیس نے ثروت اعجاز قادری، افضل قادری اور خادم حسین رضوی سمیت دیگر دھرنا قایدین کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے اور ریاست مخالف جذبات پر ابھارنے پر درج مقدمات میں بغاوت اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرلی ہیں۔۔

پولیس حکام کے مطابق، تھانہ سیکرٹریٹ میں درج دو مقدمات میں ان سنگین دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔۔ تمام علما کی تقاریر اور توڑ پھوڑ کی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئیں جنہیں مقدمات کا حصہ بنا کر نامزد علما کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے جائیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق، سنگین نوعیت کی دفعات کی سزا عمرقید یا پھر سزائے موت ہے۔

ادھر ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری دھرنا مذاکرات کے دوران کراچی میں گرفتار ٹارگٹ کلرز کی رہائی چاہتے تھے تاہم وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ان کے تمام مطالبات مسترد کردئیے تھ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے