تمہاری قبریں تیار ہیں

دنیا بھر میں ناگہانی آفات آتی رہتی ہیں،آج کے دور میں ان کی پیش گوئی ہونا بھی انہونی بات نہیں .. مگر دنیا بھر میں ایسی پیشن گوئیوں کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اس آفات سے بچنے کی تیاریاں شروع کی جاتی ہیں۔ ہونا بھی یہی چاہیے کہ آپ آفات سے بچاو کی جتنی تدابیر کرسکیں، اتنا ہی بہتر ہے، کہ ہر جگہ انسان جانوں کو بچانا اولین ترجیح ہوتا ہے…

مگر کیا کیجیے اس ملک خدا داد کا کہ جہاں یہ نوبت آگئی ہے کہ ایسی آفات کی پیشن گویوں کے بعد جن کاموں میں تیزی اور پھرتی دکھائی گئی وہ انتہائی شرمناک اور تکلیف دہ ہیں…
ایک ٹی وی چینل نے خبر دی کہ کراچی میں شدید ہیٹ سٹروک آنے کو ہے
ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اس کے بچاو کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جاتا
ابھی سے کے ۔ الیکٹرک کو وارننگ دےدی جاتی کہ ان دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے

جن علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے وہاں پانی کی فراوانی کو یقینی بنایا جاتا…

ان دنوں میں حکومت عام چھٹیاں دینے کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرتی…

دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں ابھی سے راشن کا انتظام کرنے کی فکر کی جاتی…

اوربڑے بڑے شادی ہالوں کو بک کرلیا جاتا کہ ہنگامی صورتحال میں افراد کو یہاں رکھا جائے گا…

ہسپتالوں میں ایمرجنسی بیڈوں اور ڈاکٹروں اور دوائوں کا انتظام کیا جاتا ….

مگر افسوس کہ ایسا کچھ بھی نہیں کیاجاسکا…

جی ہاں! سنیئے!!

کہ ہم نے جو کام سب سے پہلے کیا وہ ہیٹ سٹروک سے بچاو کا نہیں بلکہ اس سے مر جانے والوں کے لیے قبروں کا انتظام تھا…

جو لوگ آج زندہ ہیں انکے لیے قبریں کھودی جارہی ہیں …..

کوئی اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائے کہ کیا آپ کے گھر میں کوئی کینسرکی آخری اسٹیچ کا مریض ہو تب کیا کیا آپ آخری لمحے تک امید کا دامن تھامے نہیں رکھتے،اس کے لئے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے چکر نہیں لگاتے یا پھر آپ گورکن سے بھاو تاو کرنے کی فکر میں لگ جاتے ہیں… !!!

اللہ ہمیں ان بے غیرت حکمرانوں سے نجات دے جن کے پیٹ کسی طرح آگ سے نہیں بھرتے ” بس وہ کھاو پیو اور نکل لو” پر عمل کرتے ہیں، باریاں لگاتے ہیں۔

افسوس عوام پر بھی کہ پھر انہی کو کاندھوں پر بٹھا کر لے آتے ہیں۔

مجھے یہ کہنے دیجیے کہ یہ قوم نہیں بس اک ہجوم ہے جسے ہانکنے والے بس بدلتے رہتے مگر ہجوم نہیں بدلتا… !!!

حیرت ہے کہ اب بھی قوم موت جیسی نیند سے بیدار ہونے کا نام نہیں لے رہی

حالانکہ

اس کے لئے قبروں کا انتظام کرلیا گیا ہے… !!!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے