پاناما لیکس کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے . تحریک انصاف

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاناما لیکس کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرائی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد پارٹی کے سینئر رہنما شا محمود قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان پاناما لیکس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پارٹی کا موقف پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سامنے آنے والی خفیہ دستاویزات بظاہر حقیقی معلوم ہوتی ہیں کیونکہ دنیا بھر کے صحافیوں نے انہیں درست قرار دیا ہے، قوم پاکستان کے ایک خاص طبقے کا احتساب چاہتی ہے اور یہ عمل اگر ہماری جماعت سے شروع ہوتا ہے تب بھی ہم اس کی حمایت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آف شور کمپنیوں کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی اپنی رپورٹ پارٹی کو پیش کرے گی جس کے بعد اس کی سفارشات کی بنیاد پر حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے بعد کئی ممالک میں احتجاج ہورہے ہیں اور اپنے رہنماؤں کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے