دہی اُن بیماریوں سے بچائے،جہاں آپ کی سوچ بھی نہ جائے۔۔

دہی ایک ایسی غذا جس سے ہم کئی طرح سے افادہ حاصل کرسکتے ہیں دہی کا استعمال صحت کے لئے انتہائی ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس میں جو معدنیات اور وٹامنز پائے جاتے ہیں وہ انسان کو بھر پور توانائی فراہم کرتے ہیں۔دہی کیلشیم سے بھرپور ، پروٹین اور پروبائیوٹک سے لیس دودھ سے بننے والی ایک بہترین غذا ہے۔دہی وہ غذا ہے جس کا استعمال سردی، گرمی ہر موسم میں کیا جاتا ہے ۔دہی کا استعمال انسانی صحت پر نہایت مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ توآئیے دہی کے چند ناقابل یقین فوائدپر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

[pullquote]وزن کم کرنے کی صلاحیت:
[/pullquote]

وزن کم کرنے کے حوالے سے ماہرین ہمیشہ سے ہی اس بات کا مشورہ دیتے نظر آئے ہیں کہ دہی کا استعما ل کیا جائے۔ ڈاکٹرز بھی وزن گھٹانے کے لئے دہی کو لازمی جز قرار دیتے ہیں۔ دہی میں کیلشیم موجود ہوتا ہے جو کالیسٹرول بننے سے روکتا ہے، کالیسٹرول موٹاپے اور ہائپر ٹینشن جیسے مسائل کو جنم دیتا ہے۔اب جب کالیسٹرول ہی پیدا نہ ہوگا تو آپ کا وزن بھی نہیں بڑھے گا اور جسم کی چربی بھی پگھلے گی۔

[pullquote]نظام ہاضمہ کے لئے مفید:
[/pullquote]

دہی کا استعمال نظام ہاضمہ کے لئے بھی نہایت مفید ہے کیونکہ دہی میں ایسے معدنیات شامل ہوتے ہیں جو تیزابیت نہیں ہونے دیتے اور دوسری غذاﺅں کو بھی ہضم کردیتے ہیں۔دہی میں موجود غذائی اجزاءباآسانی ہضمی نالی میں جذب ہوجاتے ہیں جو ہمیں تندرست و توانا رہنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

[pullquote]ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی:
[/pullquote]

دہی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے لئے ایک معاون غذا ہے اس میں وٹامن ڈی اور کیلشیم کی نمایاں مقدار پائی جاتی ہے جو ہمارے دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔دہی کا مستقل استعمال انسان کو دیگر مضر امراض سے بھی بچاتا ہے۔

[pullquote]قوت مدافعت بڑھانے کی صلاحیت:
[/pullquote]

دہی کا استعمال انسان میں قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی اپنا کردار اداکرتا ہے،جیسا کہ ہم جانتے ہیں انسان میں قوت مدافعت جتنی زیادہ ہوگی وہ اتنا ہی کم بیماریوں کا شکار ہوگا۔قوت مدافعت کی زیادتی انسان کو تمام قسم کی اندرونی اور بیرونی بیماریوں سے بچاکر رکھتی ہے۔

[pullquote]بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید:
[/pullquote]

دہی کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ دہی میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ بلڈ پریشر کو نارمل سطح پر برقرار رکھ سکے۔دہی میں پوٹاشیم کی مناسب مقدار بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

[pullquote]خوبصورتی میں اضافے کا باعث:
[/pullquote]

آج کے دور میں ہر انسان دوسرے سے خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ دہی کو جلد یا بالوں پر لگایا جائے تو اس سے نہایت حیرت انگیز نتائج اخذ کئے جاسکتے ہیں۔دہی کو چہرے پر لگانے سے جلد تروتازہ ہوجاتی ہے اور ڈیڈ سیلز کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔ چہرے پر دہی کا مساج کرنے سے یہ وائٹننگ بلیچ کا کام کرتا ہے اور جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے جبکہ بالوں میں لگانے سے خشکی کاخاتمہ بھی کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے