پاک سرزمین پارٹی کومزارقائدپرجلسےکی اجازت،الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مسترد

مزار قائد انتظامیہ نے پاک سر زمین پارٹی کو جناح باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی جبکہ الیکشن کمیشن نے کوائف مکمل نہ ہونے پر پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی۔

مصطفیٰ کمال کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن میں ایک تحریری درخواست جمع کرائی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے کوائف مکمل نہ ہونے پر پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست ابتدائی طور پر مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کے لئے جمع کرائی گئی درخواست میں نہ تو عہدیداروں کی تفصیل درج ہے اور نا ہی پارٹی منشور ہے۔ اس کے علاوہ درخواست میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلات درج نہیں۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد مصطفیٰ کمال کو پارٹی کی انرولمنٹ کے لئے رجسٹریشن ایکٹ کے تحت درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے جمع کرائی گئی درخواست میں مطابق مصطفیٰ کمال کو پارٹی کا چیرمین بتایا گیا جب کہ پارٹی فنڈز کا ذریعہ چندہ بتایا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاک سر زمین پارٹی نے 24اپریل کو جناح باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جس کیلئے انتظامیہ کو درخواست بھی دی گئی تھی تاہم مزار قائد انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت سے انکا ر کر دیا گیا تھا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالےسے پاک سر زمین پارٹی کے رہنماﺅ ں اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا تاہم آج انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پارٹی نے 24 اپریل کو جلسہ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے