بول ورکرزکا کراچی پریس کلب کے سامنے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیےاحتجاج

وزیراعظم اور چوہدری نثار آپ نے ہمیشہ حکومت میں نہیں رہنا، ہم صحافی تھے، صحافی ہیں اور صحافی رہیں گے،

ان خیالات کا اظہار سینئرصحافی رہنماوں نے بول ورکرز ایکشن کمیٹی کراچی کے زیراہتمام کراچی پریس کلب پرہونے والے احتجاج میں کیا۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کے یوجے کے سابق جوائنٹ سیکرٹری شاہدغزالی نے کہا کہ بول کے مسئلے پر پوری صحافی برادری ایک ہے،

انہوں نے تجویز دی کہ شارع فیصل یا ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیاجائے اور مسئلے کے حل تک نہ اٹھا جائے۔

سینئرصحافی رہنما عامر لطیف کا کہنا تھا کہ بول کی بحالی اور بیروزگار صحافیوں کی گیارہ ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی جائے۔

bol 2

کراچی پریس کلب کے سیکرٹری علاوالدین خانزادہ کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز کی ایک اسٹوری پرچند گھنٹوں کے اندر بول کو بند کردیا جاتا ہے، لائسنس معطل کردیا جاتا ہے،لیکن جب پانامہ لیکس کے تصدیق شدہ کاغذات سامنے آتے ہیں تو حکومت کو سانپ کیوں سونگھ جاتا ہے،

مظاہرے میں شریک دیگر رہنماوں کاکہناتھا کہ بول کے مسئلے پر ملک بھر میں تحریک کو اب مزید تیز کیا جائے گااوربول کی بحالی تک یہ تحریک نہیں رکے گی۔

احتجاج میں شریک بول اور ایگزیکٹ والاز نے گونوازگو کے نعروں کے ساتھ ساتھ بول کی بحالی اور شعیب شیخ کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے