شاہ رخ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے رازسے پردہ اٹھادیا

ممبئی:لاکھوں دلوں کی دھڑکن اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے ،ان کے بارے میں کہا جاتا ہے اگر وہ مٹی کو بھی چھو لیں تو وہ سونا بن جاتی ہے،اتنی کامیابی کے باوجود بھی شاہ رخ اپنی زندگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کے سب سے بڑے خوف سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے ہدا یتکاری سے بہت ڈر لگتا ہے۔

یقیناً آپ جان کر حیران رہ گئے ہوں گے کہ اتنے کامیاب اداکار اور پروڈیوسر ہدایتکاری سے خوف کھا تے ہیں،شاہ رخ نے اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ ہدایتکار اداکاروں کو کس طرح شو ٹنگ کیلئے بلاتے ہیں،نہ ہی مجھے یہ پتہ ہے کہ کب او کے کہنا ہے اور کب کٹ۔

مجھے صرف اداکاری کرنا پسند ہے لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میں اپنے ڈر پر قابو پاﺅنگا ،میرا اگلے دو ،تین برسوں میں ہدایتکاری کاکورس کرنے کا ارادہ ہے اس طرح شاید میں اپنے ڈر پر قابو پالوں ۔

واضح رہے کہ شاہ رخ ان دنوں اپنی آنے والی فلم فین کی تشہیر میں مصروف ہیں ،فلم کی کہانی ان ہی کے جیسے دکھنے والے ایک لڑکے گورو کے گرد گھومتی ہے جو ان کا مداح ہوتا ہے،فلم رواں ماہ پندرہ اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے