پمز اسلام آباد میں معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز (پمز) میں میل نرس راکیش کمار نے بائیس سالہ معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہو گیا

اسلام آباد جڑواں شهروں کے سب سے بڑے هسپتال کمپلیکس اسلام آباد میں سوات سے تعلق رکھنے والی معزور لڑکی جو که (آئی سی یو) میں زیر اعلاج تھی، سے زیادتی کا واقع پیش آیا. واقعے نوٹس لیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ انکوائری کمیٹی قائم کر دی.

تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے ساتھ پمز میں میل نرس کے فرائض انجام دینے والے کرشن کمار نامی شخص پر لڑکی سے زیادتی کا الزام هے که اس نے معزور لڑکی سے آئی سی یو میں زیادتی کی هے.

واقع کے بعد میل نرس کریشن کمار پمز میں موقع سے فرار ہوگیا ، لڑکی کے والد نے وائس چانسلر کو اپنی بیٹی کے ساتھ هونے والی زیادتی کے بارے میں آگاه کیا اور قانونی کاروائی کے لیے باقاعدہ دراخواست بھی دے دی.

وائس چانسلر پمز نے ڈاکٹر عابد فاروقی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی هے ،انکوائری کمیٹی کل تک تمام واقعات کی رپورٹ دے گی،اس واقع کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ کراچی کپمنی پمز پہنچ گئے، اور واقع کے متعلق چھان بین شروع کر دی.

وائس چانسلر کے مطابق ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ میل نرس نے مذکورہ لڑکی کے ساتھ ریپ کی کوشش کی، جسے معطل کردیا گیا .

واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.

وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ اس حوالے سے بھی لائحہ عمل ترتیب دیا جارہا ہے کہ آئندہ کوئی میل نرس کسی خاتون مریض کی دیکھ بھال نہیں کرے گا.

یه واقع ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب رات دوبجے پیش آیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے